براؤزنگ ٹیگ

#highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ:شہباز گِل کے لاپتا بھائی کو 6 اگست تک بازیاب کروا کر پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ نے شہباز گِل کے لاپتا بھائی کو 6 اگست تک بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو ڈاکٹر شہباز گِل کے لاپتا بھائی غلام شبیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج کا عدالتی آرڈر وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گِل کے مغوی بھائی کو 6 اگست تک بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس…

عمران، بشریٰ بی بی ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی سے ملاقات کروانے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عدالت کے حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کو متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے آج ہی آگاہ کرنے کی ہدایت کی اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو عدالت طلب کرلیا۔…

کل میری گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں: عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کہ 80فیصد امکانات ہیں کہ کل جب اسلام آباد جاؤں تو گرفتار کر لیا جاؤں گا۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس وقت قانون کی حکمرانی نہیں ہے، ملک کی مختلف جیلوں میں خواتین اور سینئر قیادت سمیت 10 ہزار سے زائد کارکنان زیر حراست ہیں، سب کچھ صرف ہماری جمہوریت کو ختم کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا…

سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی ،رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا، چیئرمین تحریک انصاف کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت شروع ہو گئی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ کا حصہ ہیں، سکیورٹی کے پیش نظر کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کی شناخت کی گئی،…

سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی اصلاحات بل چیلنج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء کو سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد شافع منیر ایڈوکیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے رولز بنانے کا اختیار صرف عدالت عظمی کو ہی حاصل ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔ سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر ترامیم 2023 اسلام…

تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن، گورنر خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ گورنر خیبرپختونخوا یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے، گورنر خیبرپختونخوا نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا بعد میں مکر گئے۔ آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں، گورنر خیبرپختونخوا عدالتی حکم کی…

عمران خان کی تین مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت سے عبوری ضمانت منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تین مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں تین مقدمات درج ہیں جن میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات ہیں جس میں انسداد دہشتگردی اور اعانت جرم کی دفعات ہیں۔ عمران خان کی ان مقدمات میں ہائیکورٹ نے…

نگران حکومت کی تعیناتی، الیکشن کی تاریخ پرگورنر ایڈوائس کا پابند نہیں: سپریم کورٹ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ازخود نوٹس کی سماعت شروع ہوگئی ۔ آج عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت جاری ہے۔ ازخود نوٹس کیس کی سماعت 5رکنی نیا بینچ کر رہا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی نئے بینچ کا حصہ ہیں۔ اٹارنی جنرل نے اعتراض اٹھایا کہ عدالتی حکم…

صدر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔ صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کر دیا، انہوں نے الیکشن کمیشن کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت انتخابات کا پروگرام جاری کرے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر علوی "آ بیل مجھے مار" والے کام نہ کریں، آئینی حد میں رہیں: رانا ثناء اللہ صدر عارف علوی…

ارشد شریف قتل،ریاست کے ادارے بہتر طور پر اس معاملے کو حل کرسکتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل پر اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا فائدہ نہیں۔ریاست کے ادارے بہتر طور پر اس معاملے کو حل کرسکتے ہیں، اس ملک میں صحافیوں کو اٹھایا جاتا رہا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وزارت خارجہ و داخلہ کے نمائندے پیش ہوئے اور معاملے کی رپورٹ جمع کرائی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ریاست کے ادارے بہتر طور پر اس معاملے کو حل کرسکتے ہیں، اس ملک میں صحافیوں کو اٹھایا…

رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روک دیا اور اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور اس حوالے سے چھاپہ مارنے سے بھی روکتے ہوئے پیر 17…

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیلئے عدالت سے اچھی خبر،لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی، ہائیکورٹ کا تین رکنی بنچ 27 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا، مریم نواز نے عدالتی تحویل سے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے رجوع کررکھا ہے۔

نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس خارج، احسن اقبال کی بریت کی درخواست منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس خارج کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت تک آپ کو سی ٹی ڈبلیو پی کا علم تک نہیں تھا اور ایک نامعلوم اخبار پر چیئرمین نیب نے کیس بنا کر انہیں اندر کر دیا۔ کیس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ یہ ایک فلاحی پراجیکٹ تھا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے ایک ریفرنس کی وجہ سے فلاحی منصوبہ روک گیا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اور کیا 2009 میں…

عمران خان معافی مانگ لے گا تو وہ توہین عدالت ختم تو نہیں ہوگی،رانا ثنا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان معافی مانگ لے گا تو وہ توہین عدالت ختم تو نہیں ہوگی۔عمران خان نے توہین عدالت کی ہے جو کہ ثابت ہے ۔ اب عمران خان معافی مانگ لے گا تو وہ توہین عدالت ختم تو نہیں ہوگی۔ جو صوبے عمران خان کے لانگ مارچ کی سپورٹ کریں گے وہ آئین کی صریحاً خلاف ورزی کریں گے اور ایسے میں وفاقی حکومت آئین کے مطابق اقدام اٹھائے گی ۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ہیومن ٹریفیکنگ سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ…

دہشت گردی کا مقدمہ، عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائرکردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ سابق وزیراعظم عمران خان مشیر قانونی امور بابر اعوان اور ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف گزشتہ روز دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن درخواست گزار کا ماضی کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے۔…

حجاب پر کرناٹک ہائیکورٹ کا حکم:اسدالدین اویسی پھٹ پڑے

حیدر آباد دکن (پاک ترک نیوز) حیدر آباد سے لوک سبھا کے رکن اسدالدین اویسی نے کرناٹک ہائیکورٹ کے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس عدالتی حکم نے بچیوں کو تعلیم اور اللہ کے احکامات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب پر عدالتی فیصلہ مذہب، ثقافت، آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کو معطل کرتا ہے۔فیصلے میں ایک مذہب کو نشانہ بناکر ایک مذہبی عمل پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اویسی نے متعدد ٹویٹس میں لکھا کہ اسلام میں مسلمانوں کیلئے…

کرناٹک ہائیکورٹ نے حجاب پر پابندی جائز قرار دے دی

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینج کے کلاس رومز میں حجاب پر بابندی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حجام اسلام لازمی جزو نہیں ہے اسلئے درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔ ہائی کورٹ نے نوٹ کیا کہ سکول یا کالج یونیفارم کی پابندی لازمی ہے ۔ کنڈاپورہ کالج کے اندر چھ طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔ حجاب تنازعہ میں کب کیا ہوا؟ گزشتہ برس دسمبر میں…

سابق چیف جج گلگت کیخلاف توہین عدالت کیس،7جنوری کوفردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ عدالت نے رانا شمیم اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم، اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد علی شاہ بطور عدالتی معاون پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More