صدی کے اختتام تک ہمالیائی گلیشیئر 75فیصد تک پگھل سکتے ہیں ،رپورٹ
لاہور(پاک ترک نیوز) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صدی کے اختتام تک کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے ہمالیہ کے گلیشیئرز جس رفتار سے پگھل رہے ہیں وہ 75فیصد تک اپنا حجم کھو سکتے ہیں ۔
سائنسدانوں کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث آنیوالے سیلاب اور پانی کی کمی کے باعث تقریبا دو بلین افراد متاثر ہوسکتے ہیں ۔
کھٹمنڈو میں قائم انٹرنیشنل سنٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈیولپمنٹ (ICIMOD) کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر گرین ہاؤس گیسوں کو تیزی سے کم نہ کیا گیا تو آنے والے سالوں میں سیلاب اور برفانی تودے کے…