براؤزنگ ٹیگ

#hinarabbanikhar

بھارتی رہنما اپنے سیاسی عزائم کیلئے بین الاقوامی تنازعات پر گفتگو سے پرہیز کریں،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفننگ میں کہنا تھا کہ بھارتی رہنما اپنے سیاسی عزائم کے لیے بین الاقوامی تنازعات پر گفتگو سے پرہیز کریں۔آزاد کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ چھوڑنا ہوگا۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ذریعے ظلم کررہا ہے۔امریکہ اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی پر اہم مشاورت ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر کی دعوت پر قطر کا اہم دورہ کیا۔قطر کانفرنس میں شہباز شریف نے…

گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہو ا مکمل نہیں، جشن منانا قبل از وقت : حنا ربانی کھر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ابھی تو گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہواہے، تاہم اس معاملے پر جشن منانا ابھی قبل از وقت ہوگا، ایف اے ٹی ایف نے بیک وقت 2ایکشن پلان دئیے۔ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد فیٹف ٹیم جلد پاکستان آئے گی، یہ اختتام نہیں آغازہے، ہم اپنی کوشش نہیں چھوڑیں گے، ہم چاہتے ہیں فیٹف غیرجانبدار…

فیٹف اجلاس جاری، آج پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالے جانے کا امکان

برلن (پاک ترک نیوز) جرمنی میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری ہے ۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے جانے کا امکان ہے ۔اجلاس میں آج پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے طریقہ کار کی منظوری دی جا سکتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہی ہیں، اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی پیشرفت پر گفتگو ہوگی، پلینری انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ آئی سی آر جی کی سفارشات کا جائزہ لے گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More