براؤزنگ ٹیگ

#hosptital

پنجاب میں 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی جلد شروع کردی جائیگی: مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور لیگی قائد میاں نواز شریف سے فیصل آباد کے اراکین کے قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں حلقوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں نوجوان کی ڈور پھرنے سے ہلاکت کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے، دھاتی ڈور بنانے، بیچنے اور خریدنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ…

دولت پور: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

دولت پور(پاک ترک نیوز) زمین کے تنازع پر فائرنگ کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ نوابشاہ کے علاقے دولت پور کے گاؤں واحد ڈاہری میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان سے چلے گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ نعشوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گروپ سے ہے، فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More