براؤزنگ ٹیگ

#hostage

7اکتوبر سے اب تک اسرائیل 5ہزار سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے چکا ہے

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک محصور پٹی میں 5,000 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا ہے۔ فلسطینی میڈیا آفس نے فلسطینی اسیران کے دن کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں مقیم پانچ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔میڈیا آفس نے تمام فلسطینی، عرب اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ قابض حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی…

غزہ جنگ بندی کا دوسرا روز ،24اسرائیلی اور 29فلسطینی قیدی رہا

غزہ (پاک ترک نیوز) حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدے کے تحت غزہ میں لڑائی میں چار دن کی بندش کا آج دوسرا دن ہے۔ غزہ سے مجموعی طور پر 13 اسرائیلی اسیران، 10 تھائی شہری اور ایک فلپائنی کو رہا کیا گیا۔ اسرائیلی جیلوں سے 29فلسطینی خواتین اور بچوں کو بھی رہا کیا گیا۔ حماس چار دنوں میں 50 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی، اسرائیل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ معاہدے کو ممکنہ طور پر بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وقفے کے بعد لڑائی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ صیہونی وزیر…

اسرائیل کو حماس کی جانب سے آج رہا کیے جانیوالے یرغمالیوں کی فہرست موصول

تل ابیب (پاک ترک) اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگیا ہے ، اسرائیل کو حماس کی جانب سے غزہ سے یرغمالیوں کی ایک فہرست موصول ہوئی ہے جو رہا کیے جائیں گے۔ حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز چار روزہ جنگ بندی کے معاہدے کا پہلا دن تھا جب حماس کی جانب سے 24اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا جبکہ اسرائیل نے 39 فلسطینیوں کو رہا کیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی حکام اس فہرست کا جائزہ لے رہے ہیں،…

اردوان سے حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کے خاندان کی مدد کیلئے اپیل

انقرہ (پاک ترک نیوز) فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ہاتھوں برغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے خاندان نے ترک صدر اردوان سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے یرغمالیوں کے والدین نے، 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعہ کے ایک نئے دور کے شروع ہونے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان سے مدد طلب کی۔ براڈکاسٹر CNN Türk نے 3 نومبر کا خط شائع کرنے والا پہلا شخص تھا۔ خط پر بالترتیب 23 سالہ رومی کی والدہ اور 21 سالہ عمر کے والد میرو لیشام گونن اور مالکی شیم ٹو…

غزہ پر بمباری میں 50 صیہونی یرغمالی ہلاک ہوگئے، حماس

غزہ(پاک ترک نیوز) حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر بمباری میں 50 اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 50 صیہونی یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔ القسام کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کرسکا تاہم غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شہداء کی تعداد 7,000 سے زیادہ ہوچکی ہے جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ ابو عبیدہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ القسام بریگیڈز نے 200…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More