براؤزنگ ٹیگ

#house

زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں مارچ سے دو لاکھ مکانات کی تعمیر شروع ہو گی، صدر اردوان کا اعلان

ہاتائے (پاک ترک نیوز) ترکیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 200,000 مکانات تعمیر کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ تباہ کن زلزلوں میں اپنے گھروں سے محروم ہونے والے لوگوں کو رہائش فراہم کی جا سکے۔ صدر رجب طیب اردوان نے پیر کو شدید متاثرہ صوبہ ہاتائے میں بریفنگ کے دوران کہا کہ زلزلے کے بعد اب تک تقریباً 15000 زندہ بچ جانے والوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔انہوں نےکہا کہ ترکیہ کی حکومت نے 1.68 ملین سے زیادہ لوگوں کو پناہ فراہم کی ہے جو 6 فروری کو ملک کے جنوب میں آنے والے دوہرے زلزلوں سے متاثر ہوئے تھے۔…

عراق میں تین منزلہ گھر دھماکے سے تباہ ،11افراد ہلاک 13زخمی

بغداد(پاک ترک نیوز) عراق کے کردستان ریجن کے دوسرے بڑے شہر سلیمانیہ میں ایک تین منزلہ عمارت دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے تیجے میں11افراد ہلاک جبکہ 13زخمی ہو گئے ۔ملبے میں دو درجن سے زائد لوگ دب گئے۔عمارت کے منہدم ہونے سے فضا میں مٹی کے دھوئیں کے بادل بن گئے اور افراتفری مچ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو ادارے نے 15 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 13 افراد کو شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکالا جب کہ 11 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اب بھی 4 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ میڈیا…

ترک ہلال احمر کی پہلے سے تیار شدہ گھر بنانے کی فیکٹری نے کام شروع کر دیا

استنبول (پاک ترک نیوز) معروف فلاحی تنظیم ترک ہلال احمرنے اپنی نئی ماڈیولر ہاؤسنگ یونٹ فیکٹری متعارف کرائی ہے۔ جسے جلد ہی باقاعدہ طور پر کھول دیا جائے گا۔ ترکی کے مشرقی صوبے ملاتیا میں واقع یہ فیکٹری غیر سرکاری تنظیم کی ضروریات کو پورا کرتی ہے اور دوسرے ممالک کی انسانی امداد کی ضروریات کو بھی پورا کرے گی۔ ہلال احمر کے صدر کریم کنک جنہوں نے صحافیوں کو فیکٹری کا دورہ کراتے ہائے کہا کہ یہ فیکٹری آفات سے متاثرہ لوگوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا رہائشی یونٹس کا پیداواری مرکز ہے۔ 37,000 مربع…

امریکہ میں آگ بجھانے والے اہلکار کے اپنے ہی گھر میں آگ لگنے سے 10افراد ہلاک

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں آگ بجھانے والے اہلکار کے گھر میں آگ لگنے سے 10افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں 3بچے بھی شامل ہیں۔فائر فائٹر ہیرالڈ بیکر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ان کا بیٹا، بیٹی، سسر، سالا ، سالی، ان کے بچے اوردو دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ، چھ اور سات سال ہیں جبکہ بالغ افراد کی عمریں 20 سے 79 سال کے درمیان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں فائر فائٹر کےگھر میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو…

راولاکوٹ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق

راولا کوٹ(پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ کے نواحی علاقے تتہ پانی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔شدید زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو کوٹلی منتقل کردیا گیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مکان میں دو خاندان آباد تھے اور کچھ مہمان بھی گھر میں موجود تھے۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالا مکان محکمہ ٹورازم کے ملازم محمد سعید کا بتایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم آزاد…

مودی انتظامیہ نے نئی دہلی میں مسلمانوں کے گھر اور دکانیں مسمار کردیں

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) مودی سرکاری کی مسلمانوں سے دشمنی کا ایک اور مظاہرہ سامنے آ گیا ۔ نئی دہلی میں انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم کیخلاف مسلمانوں گھر اور مسجد کے قریب بنی دکانیں مسمار کردیں ۔مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں کو مقامی ہندوانتہاپسند رہنماؤں کے حکم پرگرایا جا رہا ہے۔مسلمانوں کو گھروں اوردکانوں سے سامان نکالنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے چالیس قبل تعمیر کئے گئے مسلمانوں کے گھروں اورمسجد کے گیٹ اور قریب بنی دکانوں کوتجاوزات قراردیتے ہوئے ان پربلڈوزر چلا دئیے۔ بھارتی…

چارلیز تھیرون نے اپنا بنگلہ بیچنے پر لگا دیا

ہالی ووڈ (پاک ترک نیوز)آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ چارلیز تھیرون نےمغربی ہالی ووڈ کے جدید ترین علاقے میں واقع اپنے ہسپانوی طرز کے بنگلے کو فروخت کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ اداکارہ نے یہ بنگلہ 15 برس قبل خریدا تھا جس کی وہ اب 20 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ قیمت مانگ رہی ہے۔ یہ مکان1925 میں بنایا گیا تھا جو صرف 2,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے اور یہ ایک کھلے منصوبے کے رہنے، کھانے اور باورچی خانے کی جگہ کے ارد گرد مرکوز ہے جس میں اونچی چھتیں، اسکائی لائٹس اور بڑی کھڑکیاں ہیں۔ مزید براں اسکائی لائٹس دالان کو روشن…

امریکہ کا مہنگا ترین گھر آدھی قیمت پر

لاہور(پاک ترک نیوز) امریکہ میں سب سے مہنگا گھر آدھی قیمت پر نیلامی کیلئے تیار ہے ۔ایک لاکھ پانچ ہزار اسکوائر رقبے پر پھیلے اس گھر کو جنوری میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔دی ون نامی محل کو نائل نیامی نامی بلڈر کے بنک رپٹ ہونے کے بعد اصل قیمت یعنی 87 ارب سے آدھے یعنی 43 ارب فروخت کیا جا رہا ہے۔ لاس اینجلس میں بنائے گئے محل دی ون میں پانچ سوئمنگ پولز، 30 گیراج، چار باولنگ ایریا، 30 سیٹوں پر مشتمل مووی تھیٹر کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔اس گھر کو بنانے میں 9سال کا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More