قاسم پاشا لاج ، استنبول میں 4سو سال پرانی درویشوں کی تربیت گاہ بحالی کے بعد پھر کھل گئی
استنبول (پاک ترک نیوز)
استنبول کی تیسری مولوی عمارت قاسم پاشا لاج 99 سال تک بند رہنے کےبعداصل حالت میں بحالی کے ساتھ سیاحوں اور تصوف، تعلیم اور آرٹ کے شعبوں میں سرگرمیوںکے لئے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔
وزارت سیاحت و ثقافت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فاؤنڈیشنز کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق اپنے کے قیام کے بعد سے یہ عمارت 300 سالوں سے قائم ہے جسے بحالی کے بعد اب پھر سے فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ لاج استنبول کے بیوگلو ضلع میں واقع ہے۔تاہم اب اصل ڈھانچے کے مطابق بحال کی گئی اسعمارت کو تصوف، تعلیم…