ول اسمتھ نے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز سے استعفیٰ دے دیا
ہیوسٹن(پاک ترک نیوز)
94ویں اکیڈیمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران اداکار ول اسمتھ کی جانب سے مزاحیہ اداکار کرس راک کو تھپڑ مارنے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ول اسمتھ نے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اسمتھ نے جمعہ کے روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے طرز عمل کے تمام تر نتائج کو پوری طرح قبول کروں گا۔94 ویں اکیڈمی ایوارڈزکی تقریب کے دوران میری حرکت چونکا دینے والی، تکلیف دہ اور ناقابل معافی تھی۔اسمتھ نے کہا کہ جن لوگوں کو میں نے تکلیف دی ہے ان کی…