متحدہ عرب امارات کا حوثی باغیوں پر جوابی حملہ
یمن میں سعودی قیادت میں عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کے مختلف ٹارگٹ کا فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ حملے میں عام شہریوں کے علاوہ حوثی باغیوں کا ایک جنرل بھی ہلاک ہوگیا۔
حملہ متحدہ عرب امارات کی تیل کی تنصیبات کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنائے جانےکے بعد کیا گیا ہے۔
فضائی حملہ باغیوں کے زیر قبضہ دار الحکومت صنعا میں کیا گیا جس میں دو درجن افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ابوظہبی حملے کے بعد علاقائی کشیدگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
ابوظہبی پر حوثی ڈرون اور میزائل حملےمیں تین افراد ہلاک…