روس کو یوکرین پر سیویلین افراد کو ڈھال بنانے کا الزام
ماسکو(پاک تر ک نیوز)
روس کی وزار ت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین خارکیو اور سومی سے شہریوں کے انخلامیں تعاون سے انکار کر رہا ہے۔ بیان کے مطابق چالیس ہزار بچوں سمیت تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد یوکرینیوں کو بحفاظت روس منتقل کیا گیا ہے۔
ماسکو کا موقف ہے کہ یوکرین ماریو پول سے شہریوں کے انخلا میں رکاوٹ بن رہا ہے جبکہ روس نے انسانی ہمدردی کی بنیا د پر راہداری کے قیام کیلئے تمام شرائط پر عمل کیا ہے۔
یوکرین میں کم از کم 364 شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 38 بچے اور 42 خواتین شامل ہیں، اور 759 دیگر زخمی…