براؤزنگ ٹیگ

#hussainnawaz

حسن اور حسین نواز ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں بری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالت نے حسن اور حسین نواز کو ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں بری کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ حسن اور حسین نواز کی جانب سے قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ کے علاوہ ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ بریت کی درخواست پر آپ کی رپورٹ آنی تھی، جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب…

حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی العزیزیہ، ایون فیلڈ اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا دن دو بجے بریت سے متعلق فیصلہ سنائیں گے۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مریم نواز کی بریت کے خلاف ہم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی، حسن اور حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ انکا کیس ہے کہ ان ریفرنسز…

حسن ، حسین نواز احتساب عدالت میں پیش، دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔ احتساب عدالت میں حسن نواز اور حسین نواز العزیزیہ ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت میں پیش ہوئے۔ جج ناصر جاوید رانا نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان کی حاضری لگانے کی ہدایت کی۔ احتساب عدالت نے 2017 سے مسلسل غیرحاضر رہنے پر حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ احتساب عدالت نے سرینڈر کرنے کے لیے حسن اور حسین نواز کے…

حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے میاں نواز شریف کے صاحبزادوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جج ناصرجاوید رانا نے میاں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی، حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن، رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر، پراسیکیوٹر سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ قاضی مصباح الحق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریفرنس میں ہائیکورٹ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More