ایشیاکپ؛ پاکستان کی راہیں ہموار ہونے لگیں، افغانستان اور نیپال کی بھی یقین دہانی
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی راہ سے ایک اور رکاوٹ دور ہوگئی، افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے بعد افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے، دونوں کرکٹ بورڈز نے ای میل کے ذریعے پی سی بی کو پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل میں بھارت کا پاکستان میں کھیلنا سرے سے شامل ہی نہیں، اس لئے بھارت کے ہائبرڈ ماڈل…