براؤزنگ ٹیگ

#hyderabad

ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس، سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور، اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں 8 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس عزا کا اہتمام عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے ہونے والے جلوسوں اور مجالس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارِ حسین اندرونِ موری گیٹ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ بیت الرضا پرانی انار…

ورلڈ کپ : سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 345رنز کا ہدف

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 345رنز کا ہدف دیدیا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 344رنز بنائے ۔ سری لنکا کی جانب سے کوشال مینڈس نے 122،سمارا وکرما نے 108رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4جبکہ شاہین آفریدی ، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ورلڈ کپ : پاکستان کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکن ٹیم نے 22اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے ہیں۔ کوشال مینڈس 68جبکہ سمارا وکرما 28رنز بنا کر کریز پر موجود ہے ۔کوشال پریرا بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے جبکہ نشاکا 51رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو…

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا نیدر لینڈز کو جیت کیلئے 323رنز کا ہدف

حیدر آباد (پاک ترک نیوز)بھارت میں جاری آئی سی س ورلڈ کپ 2023کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو 323رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے چھٹے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے مقرہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 322رنز بنائے ۔ول یونگ نے 70،کپتان ٹام لیتھم نے 53جبکہ ڈیر ل مچل نے 55رنز کی اننگز کھیلی ۔ نیدر لینڈز کی جانب سے آریا ن دت ،وین ڈی میریو،پال میکرا ن نے دو دو کھلاڑیوں کو…

ورلڈ کپ : پاکستان اور سری لنکا کل مد مقابل

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں پاکستان اپنا دوسرا میچ سری لنکا کیخلاف کل کھیلے گا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے مقابلے جاری ہیں ۔ میگا ایونٹ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے ۔بنگلہ دیش کا مقابلہ دفاعی چیمئپن انگلینڈ سے ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دن دس بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ بھارتی شہر دھرم شالہ میں ہوگا جبکہ پاکستان اور سری لنکا حیدر آباد میں ٹکرائیں گے ۔ اس سے قبل…

ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کی ٹیموں میں آج جوڑ پڑے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آج نیدر لینڈز سے ٹکرائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی، پاکستان کے وقت کے مطابق میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ نے میگا ایونٹ میں افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدر لینڈ اپنا پہلا میچ پاکستان کیخلاف 81رنز سے ہار چکی ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی حیدر آباد میں بھرپورپریکٹس ،نیوزی لینڈ سے وارم اپ میچ کل

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ۔ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ سے وارم اپ میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی…

کراچی بلدیاتی انتخابات، 22 یونین کونسلز کے حتمی نتائج جاری ،پی پی آگے، پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر

کراچی(پاک ترک نیوز) سندھ میں کراچی اور حیدرآباد سمیت 16 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی نے 9 اضلاع میں میدان مار لیا جبکہ کراچی کی 246 میں سے 22 یونین کونسلز کے مصدقہ نتائج میں پیپلزپارٹی 15، تحریک انصاف 6 اور جے یو آئی 1 نشست پر کامیاب ہوگئی ہے، جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی اپنی اپنی جیت کے دعوے پر قائم ہیں۔ نتائج کا اعلان ہونے کے بعد جیتنے والے امیدواروں اور ان کے حامیوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں ، ہوائی فائرنگ بھی کی۔ بھان…

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہونگے، الیکشن کمیشن

کراچی (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے خط کو مسترد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید اور کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اور…

کل ووٹرز نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے کہ نیا پاکستان آرہا ہے،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ ووٹرز نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے کہ نیا پاکستان آرہا ہے۔پی ٹی آئی کا مقابلہ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کو عروج پر لے جانے والی ایک مختلف سیاست ہو گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے اور ووٹرز نے اپنے ووٹ سے…

سندھ حکومت کی ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

کراچی(پاک ترک نیوز) سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی کی بنا پر سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔ سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی سفارش کی گئی۔ مراسلے میں کہا گیا کہ آرمی اور رینجرز کی مطلوبہ تعداد میسر نہیں ہوگی، ممکنہ دہشتگردی، حساس اداروں کے خدشات کو رد نہیں کیا جاسکتا، سکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی پر انتخابات نہیں کرائے…

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ ، بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ ، سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی ، کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کی صورتحال پر بھی غورکیا گیا، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، ممبران، سپیشل سیکرٹری، ڈی جی لاء، ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران…

کراچی ،حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے،الیکشن کمیشن

کراچی(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا، فیصلے کے مطابق کراچی بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نئی ووٹرز فہرستوں پر کرانے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی ، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی…

وزیراعظم نے سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف 306 کلومیٹر طویل سکھر-حیدر آباد موٹروے M-6 کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ سکھر-حیدر آباد موٹروے پشاور تا کراچی موٹروے PKM کا آخری حصہ ہے جس کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹرویز سے منسلک ہوجائیں گے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ 30 ماہ کی میں مکمل کر لیا جائے گا۔ سکھر-حیدر آباد موٹروے پشاور کراچی موٹروے PKM کا آخری حصہ ہے جس کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹرویز سے منسلک ہوجائیں گے. مذکورہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 30 ماہ کی…

آسٹریلیا اور بھارت پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آج مد مقابل

موہالی (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا ۔تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج بھارتی شہر موہالی میں کھیلا جائے گا ۔ بھارت کی قیادت روہت شرما کریں جبکہ آسٹریلین ٹیم کی کپتانی کے فرائض ایرون فنچ انجام دیں گے ۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23ستمبر کو ناگپور جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25ستمبر کو بھارتی شہر حیدر آباد میں کھیلا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More