براؤزنگ ٹیگ

#ibrahimraisani

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور(پاک ترک نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسانی لاہورپہنچ گئے ۔مزار اقبال پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی بھی کی ۔ تفصیلات کےمطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی کی لاہور آمد کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر سے پنجاب کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، اس موقع پر ایرانی صدر کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے مزار اقبالؒ پہنچنے پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا، بادشاہی…

پاکستان اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر پاکستان اور ایران کے مابین 8 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔ تقریب میں پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون کے معاہدے کی دونوں فریقین نے توثیق کی، پاکستان اور ایران کے درمیان سول معاملات میں عدالتی معاونت کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان ویٹرنری اور جانوروں کی صحت کے شعبے…

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کے تین روزہ دورے پر پہنچنے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ون آن ون ملاقات ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان نیک خواہشات کا تبادلہ بھی ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد آپ…

ایرانی صدر بڑے وفد کے ہمراہ دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تجارت، صحت ، سیکورٹی، عدالتی اور زراعت سمیت مالیاتی شعبوںمیں تعاون پر بات چیت اور اہم معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لئے برادر ہمسایہ ملک پاکستان کے دو روز ہ سرکاری دورے کے آغاز پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ صدررئیسی، جو ایک اعلیٰ سطح کے سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں کا استقبال پاکستان کے وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ اور متعدد دیگر اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام نے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری موغدام بھی…

ایران کے صدر ابراہیم رئیسانی کل پاکستان آئیں گے

تہران (پاک ترک نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کل سے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر 24 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے، ایرانی صدر کے ہمراہ خاتون اول اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا ۔ ایرانی صدر کے ساتھ وفد میں وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے جبکہ دورہ پاکستان کے موقع پر ایک بڑا تجارتی وفد بھی ساتھ آئے گا۔ دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستانی ہم منصب ، وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، ایرانی صدر لاہور…

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر ایرانی سفیر کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ایرانی صدر کے وزٹ کے حتمی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ایرانی صدر کے دورے کے دوران مجوزہ معاہدوں پر بھی گفتگوہوئی۔ ایرانی سفیر نے ایران کے صدر کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ایرانی سفیر نے محسن نقوی کو وزیرداخلہ کا عہدہ…

پوٹن کا رئیسی سے رابطہ اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی ایرانی قیادت کی دانائی کا مظہر ہے

تہران(پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے دمشق میں ایران کی قونصلر عمارت پر گذشتہ ہفتے صیہونی حملے کے خلاف ایران کے ردعمل کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو جارح کو سزا دینے کا بہترین طریقہ قرار دیا ہے۔جو ایرانی رہنماؤں کے تدبر کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شب اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔پوٹن نے علاقائی کشیدگی میں امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں استحکام اور سلامتی کے اہم ستونوں میں سے…

شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر دوست ممالک کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے پر دوست ممالک کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط کی روشنی میں مطلوبہ اور مناسب سطح تک پہنچنے کے لیے تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے مزید محنت کریں گے۔ دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی…

پاکستان اور ایران کو تجارت اور دیگر شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھنا چاہئے ،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے ساتھ بہت مفید اور مثبت گفتگو ہوئی، ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دیں گے۔ پشین میں پاک ایران بارڈر پر مشترکہ مارکیٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیرِ اعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو تجارت اور دیگر شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھنا چاہئے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی سرحد پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا گیا، بارڈر مارکیٹ کے قیام سے علاقے میں…

وزیراعظم اور ایرانی صدر نے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مند پشین میں بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاک ایران سرحد پر تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کر دیا، بارڈر مارکیٹ کے قیام سے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبے سے سمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی۔ اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ سربراہان 100 میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کریں گے، ٹرانسمیشن لائن…

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کل ملاقات ہوگی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی کل پاک ایران سرحدی علاقے پشین پر ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات میں وسیع پیمانے پر توسیع پرمشاورت ہوگی وزیراعظم اور ایرانی صدر2 منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، جن میں 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ اور سرحدی مارکیٹ کا افتتاح شامل ہے ۔ایران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں، مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے،دو منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔…

وزیراعظم شہباز شریف سے روسی اور ایرانی صدر سمیت دیگر سربراہان مملکت کی ملاقات

سمرقند(پاک ترک نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ مملکت کے سالاجہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت تاجکستان اور ازبکستان کے صدور سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم آفس کےمطابق عالمی رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More