براؤزنگ ٹیگ

#ibrahimraisi

ایران :اصلاح پسند مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب

تہران (پاک ترک نیوز ) ایران میں اصلاح پسند مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان کامیاب ہوگئے ۔ ایران میں صدارتی انتخاب کے رن آف مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنے حریف اور سخت گیر رہنما سعید جلیلی پر باآسانی فتح حاصل کرلی ہے ۔ ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کی جانب سے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 3 کروڑ افراد نے الیکشن میں ووٹ ڈالے جن میں سے ایک…

ایران میں صدارتی انتخابات کے رن آف مرحلے کیلئے پولنگ جاری

تہران (پاک ترک نیوز ) ایران میں صدارتی انتخابات کے رن آف مرحلے کیلئے پولنگ کا آغازہوگیا ، دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی میں مقابلہ ہے ۔ ایران کے صدارتی انتخاب میں کوئی بھی امیدوار 50 فی صد سے زائد ووٹ حاصل نہ کر سکا جس کے بعد اب زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان آج دوبارہ انتخابی مقابلہ ہو گا۔ یہ امیدوار اصلاحات پسند مسعود پزیشکیان اور انتہائی قدامت پسند سیاست دان سعید جلیلی ہیں، دونوں امیدواروں کو 40 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں تاہم مسعود پزشکیان کو معمولی سی برتری…

ایرانی صدارتی انتخابات :کوئی امیدوارواضح اکثریت حاصل نہ کرسکا،پیزشکیان اور جلیل کے درمیان رن آف 5جولائی کو ہوگا

تہران:(دنیانیوز ) ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوارواضح اکثریت حاصل نہیں کر سکا۔ ایران کے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا جس کے بعد ایرانی وزیر داخلہ نے رن آف کا اعلان کردیا۔ ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جمعہ5 جولائی کو ہوگا، صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پیز شکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق اب تک 2کروڑ45 لاکھ ووٹ گنے جا چکے ہیں جس میں مسعود…

ایران میں نئے صدر کا انتخاب کل ہو گا، 6 امیدوار مدمقابل

تہران (پاک ترک نیوز ) ایران کے صدر کے انتخاب کے لیے کل پولنگ ہوگی جبکہ صدارتی انتخاب کے لیے چھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ایرانی صدارتی انتخابات 2025 میں ہونا تھے تاہم گزشتہ ماہ صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد اس عہدے پر چناؤ کے لیے کل (جمعہ ) کو ایرانی عوام ووٹ ڈالیں گے۔ ایرانی صدر کے انتخاب کے لیے ایران کی شوریٰ نگہبان نے صرف 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ان 6 صدارتی امیدواروں میں سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفیٰ پور محمدی، امیر حسین…

ایرانی صدارتی انتخابات،20ممکنہ امیدوار میدان میں اتریں گے

تہران (پاک ترک نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد ہونیوالے صدارتی انتخابات میں 20امیدوار میدان میں اتریں گے ۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کیلئے سرکاری سوگ کے بعد جانشینی میں 20سے زیادہ معتبر نام تجویز کئے گئے ہیں ۔ تمام امیدواروں کو 12 پر مشتمل ایلیٹ باڈی جسے گارڈین کونسل کے نام سے جانا جاتا ہے، کے ذریعے کلیئر کرنا ہوتا ہے۔ 28 جون کو ہونے والے انتخابات، جو گزشتہ اتوار کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں رئیسی کی موت سے شروع ہوئے تھے، حکومت کے اندر سیاسی تقسیم کو بے نقاب کرنے کی صلاحیت رکھتے…

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات جاری، تدفین آج ہوگی

تہران (پاک ترک نیوز ) ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونیوالے صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات جاری ہیں ۔ بیرجند میں آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد موجود ہے جس کے بعد ابراہیم رئیسی کی تدفین آج مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی نمازِ جنازہ کل تہران میں ادا کی گئی تھی، ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی ۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں…

وزیراعظم شہباز شریف ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کیلئے ایران روانہ

اسلام آباد(دنیانیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیرخارجہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ایران روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف مرحوم صدر سید ابراہیم رئیسانی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔ وزیراعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے…

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

تہران (پاک ترک نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقاء کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایئرپورٹ پر جاں بحق ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی۔ ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا علیہ اسلام کے احاطے میں کی جائیگی۔…

ایرانی صدر کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا،تدفین جمعہ کو ہوگی

تہران(پاک ترک نیوز) ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعے کی شب مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں کی جائے گی۔ صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات کا آغاز تبریز سے شروع ہوگا۔ قم، تبریز، تہران اور مشہد میں جلوس برآمد کیے جائیں گے۔دارالحکومت تہران میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ بدھ کا ادا کی جائے گی۔ ایرانی صدر اور دیگر کی نماز جنازہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پڑھائیں گے۔ایران کے صدر کی آخری…

فضائی حادثات میں جاں بحق ہونے والے صدور

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا بھر میں فضائی حادثات میں جاں بحق ہونے والے حکومتی عہدیداروں میں کئی ممالک کے صدور بھی شامل ہیں، ان میں پاکستانی سابق صدر ضیاء الحق، عراق کے سابق صدر عبدالسلام عارف اور برازیل کے نیورو ریموس کا نام قابلِ ذکر ہے۔ گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے باعث پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے حادثہ پیش آيا۔ حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کسی ملک کے صدر کا فضائی حادثے میں…

محمد مخبر دو ماہ کیلئے ایران کے عبوری صدر مقرر

تہران (پاک ترک نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ملک کے نائب صدر محمد مخبر نے دو ماہ کے لیے ملک کی صدارت سنبھال لی ہے۔ محمد مخبر کی بطور عبوری صدر تقرری کا اعلان پیر کو ملک کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ ایران کے آئین کے مطابق ملک میں 50 دن کے اندر دوبارہ صدارتی انتخاب کروایا جائے گا، اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے آرٹیکل 131 کے مطابق صدر کی موت کی صورت میں، ان کا نائب ’قیادت کی منظوری سے، اپنے اختیارات اور ذمہ…

ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

تہران (پاک ترک نیوز) ایرانی میڈیا نے صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں، تاہم سرکاری سطح پر اس کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ آج صبح مل جانے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں تھیں۔ حادثے کی وجہ بارش اور شدید دھند…

ایرن اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 5 سالوں میں 10 بلین ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کو 5 سالوں میں 10 بلین ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق دفتر خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونو ں ممالک کے درمیان بجلی کی ترسیل اور آئی پی گیس پائپ لائن پروجیکٹ باہمی تجارت کو اگلے پانچ سالوں میں 10 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل 2024 تک پاکستان کا سرکاری دورہ…

ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان مکمل ، سری لنکا پہنچ گئے

تہران (پاک ترک نیوز ) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے سری لنکا پہنچ گئے۔ ایرانی صدر سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ایرانی صدر کا یہ دورہ مختصر دورانیے کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانا ہے ، 2008ء کے بعد کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورۂ سری لنکا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی (پیر) 22 اپریل کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے اور دورہ مکمل کر کے 24 اپریل کو کراچی سے واپس روانہ ہوئے تھے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کومزید بڑھایا جائے گا،ایرانی صدر

لاہور(پاک ترک نیوز) ایران کے صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، تہذیبی، مذہبی اور ثقافتی مراسم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یہاںگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے آڈیٹوریم میں فیکلٹی ممبران اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ، سینئر صحافی و ادیب مجیب ا لرحمان شامی سمیت پروفیسرز اور طلبہ کی کثیر تعداد…

ایرانی صدر کی گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے دورے کے دوسرے دن گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں بلیغ الرحمان نے ایرانی صدر کے استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں ایرانی صدر کی لاہور آمد پر پاکستانی مسلح افواج کے دستے نے پریڈ کے ذریعے استقبال کیا۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں ایرانی صدر نے علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی۔یہ دورہ صدر رئیسانی کے دورہ پاکستان کے دوسرے دن ہوا، جو ان کے پاکستانی ہم منصب…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More