براؤزنگ ٹیگ

#iccworldcup

ناقص پرفارمنس؛ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس سے تنزلی کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر بجلی گرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرفارمنس نہ دینے والے کھلاڑیوں کی تنزلی ہوگی جبکہ کئی بڑے ناموں کو ڈراپ کرنے کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا بھی پڑسکتا ہے، گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم اب ٹی20 ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ…

اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں ،شاہد آفریدی

کراچی(پاک ترک نیوز) سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں ۔عالمی کپ کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں کی جائیں، صرف بھارت سے میچ کو مقابلہ سمجھ لینا درست نہیں اور اب ٹیم کمبینیشن میں کوئی تبدیلی نہ لائی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عالمی کپ بہت سے کھلاڑیوں کا امتحان ہے البتہ سینیئر کھلاڑیوں پر ذمہ داری ہوگی، پاکستان ٹیم کا صرف ایک کپتان بنایا جائے تاکہ اس معاملے پر لڑائی کا سلسلہ ختم ہو، ہر…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیدرلینڈ کا دورہ منسوخ

ہیگ (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی درخواست پر پاکستان کا 2024 میں نیدرلینڈ کا دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کو مئی 2024 کے اوائل میں نیدرلینڈز کے خلاف یورپ کے دورے کے ایک حصے کے طور پر تین اور انگلینڈ کے خلاف چار T20I کھیلنا تھے۔ ان تمام میچوں کو ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں جون 2024 میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری میں شیڈول کیا گیا تھا۔تاہم اب پی سی بی اور نیدرلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ شیڈول کےمتصادم ہونے اور کھلاڑیوں…

ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 402رنز کا ہدف دیدیا

لکھنو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 402رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر لکھنو میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 35ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف مقررہ پچاس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 401رنز بنا ئے۔ کیو ی ٹیم کی جانب سے رویندرا نے 108جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 95رنز کی اننگز کھیلی ۔فلپس نے 41،مارک چمپمین نے 39رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے تین ،حسن…

ورلڈ کپ :بنگلہ دیش کی بھارت کیخلاف چوتھی وکٹ بھی گر گئی

پونے (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 17ویں میچ میں بنگلہ دیش کی بھارت کیخلاف چوتھی وکٹ بھی گر گئی ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر پونے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 17ویں میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ بنگال ٹائیگرز نے 30اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے ہیں۔ توحید 7جبکہ مشفق الرحیم 4رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ بنگلہ دیشی اوپنرز نے 93رنز کی شراکت قائم کی اور تنزید حسن 51رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ دوسرے آئوٹ ہونیوالے بلے باز…

ورلڈ کپ : سری لنکا کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

لکھنو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 14ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر لکھنو میں جاری ورلڈ کپ 2023کے 14ویں میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ دونوں ٹیمیں ابھی تک میگا ایونٹ میں جیت سے محروم ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا 8ویں جبکہ آسٹریلیا آخری نمبر پر موجود ہے ۔

ورلڈ کپ :پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ آج

احمد آباد (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 12ویں میچ میںروایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج جوڑ پڑے گا ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کرکٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا بھارت کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ میں سجے گا، روایتی حریف پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے گراؤنڈ میں اتریں گے، قومی ٹیم نریندرا مودی سٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم…

نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان

دبئی(پاک ترک نیوز) ورلڈ کپ 2023 سے قبل آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی قومی کپتان بابراعظم بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 898 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ بھارتی ٹیم کے بلے باز شبمن گل رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اوپنر امام الحق 728 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے امام الحق سے پانچویں پوزیشن چھین لی۔ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد…

پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد ایئر پور ٹ پر پرائیوٹ جیٹ طیاروں کی آمد و رفت میں 30فیصد اضافہ

احمد آباد(پاک ترک نیوز) بھارتی شہر احمد آبادمیں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے قبل ایئر پور ٹ پر پرائیویٹ جیٹ طیاروں کی آمد رفت میں 30فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ پاکستان بھارت میچ کی وجہ سے احمد آباد میں چارٹرڈ فلائٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔اکتوبر کے مہینے میں 650 نان شیڈولڈ چارٹرڈ ائیر کرافٹس کی احمد آباد ائیر پر آمدورفت متوقع ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کا آغاز 5اکتوبر سے ہوگا جبکہ پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ 14اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا ۔ معروف شخصیات چارٹرڈ ائیر کرافٹس…

افسوس سکواڈ کا حصہ نہیں جو ملک کی نمائندگی کرے گا،نسیم شاہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ افسوس میں اس اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں جو ہمارے ملک کی نمائندگی کرے گا۔ قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے انشاء اللہ بہت جلد میدان میں اتروں گا،دعاؤں کے لیے میرے تمام مداحوں کا شکریہ! انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت ہی خوشی کے ساتھ اس بارے میں بتارہا ہوں کہ ورلڈکپ کے بڑے ایونٹ کے لیے شاندار ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نسیم شاہ کا کہنا تھا…

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ،حسن علی کی واپسی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کےدوران 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا، قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز) حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر ابرار احمد ،محمد حارث ،اور زمان خان کو ریزرو…

آئی سی سی ورلڈ کپ ،سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے پاکستانی وفد رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بھارت جائے گا

لاہور(پاک تر نیوز) بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے سکیورٹی کیلئے پاکستانی وفد کے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بھارت جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی ٹیم کو بھارت بھیجے جانے پر اتفاق ہوا جبکہ سیکیورٹی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کے اہم اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے علاوہ دیگر ارکان…

پاکستان نے ورلڈ کپ میچز تبدیلی کی بھارتی درخواست پر رضا مند ی ظاہرکردی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے میچز میں تبدیلی کی بھارتی درخواست پر رضا مندی ظاہرکردی ۔ ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے، یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے…

پاکستان کی ورلڈ کپ میں افغانستان کی بجائے غیر ایشیائی ٹیم سے وارم اپ میچ کی درخواست

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ورلڈ کپ میں افغانستان کی بجائے غیر ایشیائی ٹیم سے وارم اپ میچ کی درخواست کردی ۔ پی سی بی نے میگا ایونٹ کے وارم اپ میچز میں افغانستان کے خلاف رکھا گیا مجوزہ وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنے مجوزہ فیڈ بیک میں ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز میں سے ایک میچ میں ٹیم تبدیل کرنے کو کہا ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ کہ وارم اپ کیلئے افغانستان کے بجائے کسی غیر ایشین حریف سے میچ رکھ دیا جائے تاکہ پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوسکے۔ پی سی…

تین ملکی سیریز سے ورلڈ کپ کیلئے کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی،بابر اعظم

کرائسٹ چرچ (پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ 3 ملکی سیریز سے کمبینیشن کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔تین ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ 3 ملکی سیریز اہم ہے اور اس سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا ۔ ٹی 20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبینیشن آزمائے جس سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا۔ 3 ملکی سیریز سے کمبینیشن کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ…

میتھیو ہیڈن ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے مینٹور مقرر

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا گیا۔ پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کی میزبانی میں منعقد ہونے والے مینز ٹی20 ورلڈکپ کے لیے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن کو قومی کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے، وہ 15 اکتوبر کو برسبین میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں،…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی اضافی ٹکٹیں بھی چند گھنٹوں میں فروخت

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے اضافی ٹکسٹس بھی ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔ تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022 کے پاک بھارت ٹاکرے کی اضافی ٹکٹیں بھی چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔آئی سی سی نے 4ہزار سے زائد اسٹینڈنگ روم ٹکٹس اور چند دیگر اسٹینڈز کی اضافی ٹکٹیں فروخت کی۔ پاک بھارت ٹاکرے کی اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج 7 بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی آفیشل ویب سائٹ پر شروع ہوئی تھی۔ جو چند ہی گھنٹوں میں ختم ہو گئیں۔ اس سے قبل فروری…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More