براؤزنگ ٹیگ

#iccworldcup202

ورلڈ کپ :بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں آج مد مقابل

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج میدان سجے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ بھارت ابھی تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے 9میں سے 5میچز میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ دوسری جانب اب تک بھارت اب تک پلے آف مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں ناکام رہاہے ۔ برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ…

ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں بارش کا امکان ہے، کوشش کریں ابتدا میں بالرز فائدہ اٹھا سکیں۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف43.1اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر339رنز بنا لئے ۔مارک چمپمین 38جبکہ فلپس 13رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اوپنرز ڈیون…

ورلڈ کپ :آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389رنز کا ہدف

دھرم شالہ (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 27ویں میں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق دھرم شالہ میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 27ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلین اوپنرز نے 175رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا ۔آسٹریلوی اوپنر بلے باز ڈیو ڈ وارنر 81رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.2اوورز میں 388رنز بنا سکی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 109جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 81رنز بنائے ۔نیوزی…

ورلڈکپ؛ پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف تیسری وکٹ بھی گر گئی

چنئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 26ویں میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف تیسری وکٹ بھی گر گئی ۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 26میں میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ بھارتی شہر چنئی میں مد مقابل ہیں ۔ابتدائی نقصان کے بعد پاکستانی بلے بازوں کی محتاط بیٹنگ جاری ہے ۔ پاکستان نے17.3اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر88رنز بنا لئے ہیں۔ اوپنر عبداللہ شفیق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 17 گیندوں پر 9 جبکہ امام الحق 12 رنز کے مہمان…

ورلڈ کپ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

چنئی(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 26 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقۃ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ بھارتی شہر چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ پروٹیز کی کمان ٹیمبا باووما کے ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان نے ورلڈ کپ میں آج جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔حسن علی اور اسامہ میر کو آج کا میچ نہیں کھلایا گیا ان کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان…

پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے کل سائوتھ افریقہ پر لازمی فتح درکار

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 26ویں میچ میں کل پاکستان اورسائوتھ افریقہ مد مقابل ہوں گے ۔پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے لازمی فتح درکار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 26ویں میچ میں کل پاکستان اور افغانستان مد مقابل آئیں گے ۔ پاکستان کو افغانستان سے شکست ٹاپ فور میں پہنچنے کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچایا ہے تاہم گرین شرٹس کے پاس پروٹیز کو ہرانے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھنے کا یہ آخری موقع ہے۔ اس…

ورلڈ کپ : انگلینڈ کا بنگلہ دیش کو 365رنز کا ہدف

دھرم شالہ (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 365رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر دھرم شالہ میں جاری ورلڈ کپ 2023کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ انگلینڈ نے مقرہ پچاس اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 364رنز بنائے ۔ ڈیوڈ میلان نے 140،جوئے روٹ نے 82جبکہ جونی بیرسٹو نے 52رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی نے چار جبکہ شرف الاسلام نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

ورلڈ کپ : افغانستان ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف مشکلات کا شکار

دھرم شالہ (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف مشکلات کا شکار ہوگئی ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر دھرم شالہ میں ورلڈ کپ 2023کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ افغانستان کی ٹیم اچھا آغاز فراہم نہ کر سکی اور اس کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں ۔35اوورز میں افغان ٹیم کے 8کھلاڑی 156رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔ رحمان اللہ گرباز نے 47،ابراہیم زردان نے 22جبکہ رحمت شاہ اور حشمت اللہ نے 18،18رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے…

ورلڈ کپ ،افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کا انگلینڈ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

احمد آباد (پاک ترک نیوز) بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ 2023کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹاس کے موقع پر کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے میچز میں دستیاب ہوں گے۔ انگلینڈ ٹیم کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More