براؤزنگ ٹیگ

#iftkharahmed

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا منفرد انداز میں اعلان،شائقین خوش

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان بالکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیئے بغیر نہ رہے سکے۔ پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ممبرز کی تصویر کے ہمراہ نام بتائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان…

پاکستان کے 9کھلاڑی لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کے 9کھلاڑی لنکن پریمئر لیگ 2024میں شرکت کریں گے ۔ کھلاڑیوں کی نیلامی کے بعد کل 9پاکستانی کھلاڑیوں کو آئندہ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) 2024 کے لیے شامل کیا گیا۔ ایل پی ایل کا پانچواں ایڈیشن یکم سے 21 جولائی تک چلے گا اور اس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سری لنکا کرکٹ کے مطابق ایل پی ایل 2024کیلئے کرکٹ کھیلنے والے 24 ممالک کے 500 سے زائد کھلاڑیوں نے جن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مکمل رکن ممالک بھی شامل ہیں، کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے اندراج کرایا تاکہ…

افتخار احمد نے اسد شفیق سے معافی مانگ لی

کراچی(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے میچ کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سے بدزبانی پر معافی مانگ لی۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری ایس پی ایل کے میچ میں کراچی غازیز کی جانب سے کھیلتے ہوئے افتخار احمد نے لاڑکانہ کے کپتان اسد شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد تلخ لہجہ اختیار کیا تھا۔میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں میں شدید گرما گرمی ہو گئی تھی تاہم میدان میں موجود کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرا دیا تھا۔ آل راؤنڈر افتخار احمد نے واقعہ پر افسوس کا…

ہمیں ایک دن میں 250رنز والی سوچ بدلنا ہوگی ،افتخار احمد

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دن میں 250 رنز والی سوچ بدلنا ہوگی۔ قومی آل رائونڈر نے اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان آسٹریلیا میں کیوں نہیں جیت پاتا؟ قومی آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ بھارت بھی آسٹریلیا میں جاکر جیت سکتا ہے، ہمیں ایک دن میں 250 رنز والی سوچ بدلنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے، آسٹریلیا میں انٹینٹ کے ساتھ کھیلنا اہم ہے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ اگر آپ کی سوچ وہی ہے کہ ایک دن میں 250 یا 270…

ہارنے کا مطلب یہ نہیں کہ لڑکے گرگئے، ورلڈکپ میں اچھا رزلٹ آئے گا،افتخار احمد

کولمبو (پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے آل راونڈر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ہم ورلڈ نمبر ون کی طرح کھیلے ہیں، ہم ہار گئے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ سارے لڑکے گر گئے، ورلڈکپ میں اچھا رزلٹ آئے گا۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹر کی گزشتہ روز میچ کے بعد گفتگو کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف بہت ٹف میچ ہوا اور جس طرح کی صورتحال میں ہم آ گئے تھے، سارے لڑکے پُراعتماد تھے۔میرے خیال میں وہ لوگ خوش قسمت اور ہم بدقسمت تھے۔ ہماری ٹیم میں کوشش…

بھارت کے خلاف میچ مشکل ،کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف کارکردگی دکھاؤں،افتخار احمد

پالے کیلے (پاک ترک نیوز) پاکستانی بلے افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ مشکل ہوتاہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف کارکردگی دکھاؤں۔ پاکستانی بلے باز کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف بھارت سے نہیں بلکہ ایشیا کپ بھی جیتنا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے وہی ٹیم میدان میں اترے گی جو نیپال کے خلاف کھیلی تھی۔ یاد رہے کہ پاک بھارت میچ میں 80 فیصد بارش کے امکانات تھے جو کہ کم ہو گئے ہیں جس سے میچ کے مکمل ہونے کی امید ہے۔

بابراعظم ،محمد رضوان ،افتخار سمیت کئی کرکٹرز رواں برس حج ادا کریں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ،افتخار احمد سمیت کئی کرکٹرز رواں برس حج ادا کریں گے۔ کپتان بابر اعظم والدہ کے ہمراہ اگلے ماہ جون کے دوسرے ہفتے حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے۔بابر اعظم کے علاوہ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ،افتخار احمد ، فخر زمان اور فہیم اشرف بھی رواں سال حج کریں گے۔ سابق کپتان انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ حج ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے مارچ میں بتایا تھا کہ رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210…

شاہد آفریدی نے بھی افتخار احمد کی جارحانہ اننگزکی تعریف کردی

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے مڈل آرڈر بلےبازافتخار احمد کی کھل کر تعریف کی ہے۔ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ افتخار احمد میرے لیے چاچا نہیں ، آپ بوم بوم ہیں لیکن میری خواہش تھی کہ آپ میچ ختم کر کے یادگار اننگز بناتے۔انہوں نے لکھاکہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں نے بہترین کرکٹ کھیلی، شائقین کرکٹ نے خوب لطف اٹھایا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں میزبان پاکستان کو…

پی ایس ایل نمائشی میچ کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ 8سے قبل کوئٹہ میں 5فروری کو کھیلے جانے والے نمائشی میچ میں ٹکٹوں کی فروخت کا آغازہوگیا ۔ شائقین کی تعداد بڑھانے کیلئے منتظمین نے میچ کی ٹکٹ محض 20روپے رکھی گئی ہے ۔ قومی کپتان بابراعظم، سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، نسیم شاہ، محمد حسنین ،افتخار احمد اور عمر اکمل جیسے کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔میچ میں کسی غیر ملکی کرکٹر کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائشی میچ بگٹی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا 20روپے کا یہ ٹکٹ کوئٹہ…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستا ن نے جنوبی افریقہ کو 186رنز کا ہدف دیدیا

سڈنی (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 185رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرلےمیں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 185رنز کا ہدف دیدیا۔ پاکستان نے9وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے۔ شاداب خان نے 52جبکہ محمد افتخار نے 51رنز کی اننگز کھیلی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم محمد رضوان 4رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔ محمد حار ث نے 28رنز کی زبردست اننگز کھیلی ۔بابر اعظم 6،شان مسعود 2رنز…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More