براؤزنگ ٹیگ

IMF

سعودی عرب، یواے ای اور چین کی قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سعودی عرب، یواے ای اور چین نے پاکستان کو قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کروا دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور یواے ای کی یقین دہانی سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری کیلئے پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں سال دوست ممالک کو 12 ارب ڈالر کے دو طرفہ قرضوں کی…

پاکستان کو ہر گھر تک بجلی کی فراہمی کیلئے 13 ارب 30 کروڑ ڈالر درکار ہیں، عالمی بینک

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی بینک کی جانب سے کہاگیا ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں بجلی کی ہر گھر تک فراہمی کیلئے درکار کل سرمایہ کاری کا تخمینہ 13.3 بلین ڈالر ہے۔ بجلی کے کنکشنز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت بڑھتی آبادی اور ان لوگوں کو مدنظر رکھتی ہے جن کے پاس فی الحال بجلی کا باقاعدہ کنکشن نہیں ہے ۔ بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ، ”پاکستان لیسٹ کاسٹ الیکٹریفیکیشن اسٹڈی“ میں کہا ہے کہ 2030 تک بجلی تک یونیورسل رسائی حاصل کرنے کے لیے، پاکستان کو تقریباً 40 ملین بجلی کے کنکشن فراہم کرنے…

پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکیج پر آئی ایم ایف اجلاس اگست میں بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے معاملے پر عالمی مالیاتی ا دارے (آئی ایم ایف )کا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ اگست کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کے 4 سے 6 ہفتوں بعد حتمی منظوری دے گا، تاہم بورڈاجلاس سے پہلے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنا ہوگی۔ ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ پر…

آئی ایم ایف معاہدے سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

لاہور(پاک ترک نیوز) حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )سے سٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 344 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا جس کے باعث سٹاک…

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان 7 ارب ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق 37 ماہ پر مشتمل پروگرام کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔آئی ایم ایف کے ساتھ نئے سٹاف لیول معاہدے کے تحت پاکستان کو 7 ارب ڈالر 37 ماہ کے عرصہ میں ملیں گے۔ پروگرام میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا شامل ہیں، پاکستان کو 2023 سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت حاصل معاشی استحکام کی…

آئی ایم ایف کا پاکستان کو نئے قرض پروگرام کیلئے گرین سگنل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل میوچل فنڈ (آئی ایم ایف )نے پاکستان کو نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے معاہدہ آئندہ دو ہفتوں میں ہو سکتا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے نے نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم کے درمیان تین روز سے جاری ورچوئل مذاکرات میں بڑی کامیابی ملی ہے اور آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ آئی ایم ایف سے 8 کے بجائے…

بلوچستان کے تمام 28 ہزار ٹیوب ویلز کو تین ماہ میں سولر سسٹم پر منتقل کردیں گے ،وزیراعظم

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام 28 ہزار ٹیوب ویلز کو تین ماہ میں سولر سسٹم پر منتقل کردیں گے جس پر 55 ارب کی لاگت آئے گی، اگلے مرحلے میں ملک بھر کے دس لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بات بلوچستان کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا و دیگر موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہے گیا اسے ترقی دیے بغیر پاکستان کی ترقی مکمل نہیں ہوگی، بلوچستان کے ٹیوب ویلز…

ٹیکس محصولات میں اضافہ نہ کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنے ٹیکس محصولات میں اضافہ نہیں کرتے ہیں تو یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر اُمید ہے، تاہم اگر ہم اپنے ٹیکس محصولات میں اضافہ نہیں کرتے ہیں تو یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے…

پاکستان پربیرونی قرضہ 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان پر بیرونی قرضہ 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں حکام اقتصادی امور ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بیرونی قرض 130 ارب ڈالرز تجاوز کرگیا، اس میں پرائیویٹ سیکٹر کا قرض بھی شامل ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جاری منصوبوں کی کل تعداد 298 ہے، کثیر جہتی منصوبوں کی کل تعداد 146 ہے، دو طرفہ ایگریمنٹس کے تحت 152 پروجیکٹس ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف سے کمرشل ڈومیسٹک قرض سے…

آئی ایم ایف دبائو ،وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے دبائو کے بعد وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹٰیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرانےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اوسط5.72روپےاضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔ نیپرا اتھارٹی نے بجلی کےٹیرف میں اضافہ کااطلاق یکم جولائی2024 سے کرنےکافیصلہ دیا تھا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 25-2004 کے لیے ہے۔ نیپرا نےبجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 29.78سے بڑھا کر35.50روپے فی یونٹ منظورکیا تھا۔ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو…

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس میں 550 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 80 ہزار 103 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ نئے مالی سال کے ابتدائی دو روز میں 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھا۔ گزشتہ روز بھی انڈیکس میں 728 پوائنٹس اضافہ ہوا ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس…

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ہے، آئی ایم ایف کو بجٹ کے مشکل فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا، آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں اور گیس مہنگی کرنے کے اقدامات کو سراہا، اور معیشت کی بہتری کے لیے…

آئی ایم ایف کا پھرڈومور کا مطالبہ، بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اصرار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی بجت کی منظوری کے ساتھ ہی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے پھر ڈومور کا مطالبہ کردیا ۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اصرار کرنے لگا ۔ آئی ایم ایف 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ چاہتا ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پیشگی اقدامات کے تحت نرخوں میں اضافے پر عملدرآمد کیا جائے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے، نئے مالی سال میں…

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچول مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے حالیہ بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا اور آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری میں سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی ہے۔ آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کو بھی سراہا ہے، آئی ایم ایف کا وفد جون کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد نئے قرض…

بجٹ میں آئی ایم ایف کی مشاورت ،بیشتر اشیا مہنگی ہوں گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے، بجٹ خسارہ 9800 ارب، قرضوں پر سود کیلئے 9700 ارب مختص کیے جائیں گے۔نئے مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، بجٹ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا۔ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف تقریباً 12ہزار 970 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے اسی طرح پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر 1500 ارب خرچ ہوں گے، دفاعی شعبے کا بجٹ 2100 ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔ مہنگانی کا ہدف 12 فیصد،…

18 ہزار ارب سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت ساڑھے 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کرے گی، قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے طلب کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج بجٹ پیش کریں گے، بجٹ پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی، وفاقی بجٹ میں دفاع کیلئے 21 سو ارب روپے، قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 97 سو ارب رکھے گئے ہیں، حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1500 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ بجٹ میں توانائی کے شعبے کیلئے 253 ارب، انفرا سٹرکچر کیلئے…

وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا، حجم 18 ہزار ارب روپے ہو گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا ، بجٹ کا حجم تقریباً 18 ہزار ارب روپے رکھا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12.9 ٹریلین روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سود اور قرضوں کی ادائیگیوں کا تخمینہ 9.5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے۔ توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کیلئے 800 ارب روپے مختص کئے جانے اور وفاقی ٹیکس ریونیو 12.9 ٹریلین روپے کے لگ بھگ مقرر کئے جانے کا امکان ہے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ابتدائی تخمینہ 2100 ارب…

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا غیرنتیجہ خیز اختتام

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے ایک اور راؤنڈ کا غیر نتیجہ خیز اختتام ہوگیا۔ فریقین کے درمیان مذاکرات میں تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر نئے انکم ٹیکس ریٹس، ذراعت اور ہیلتھ سیکٹر پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے عائد کیے جانے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ مذاکرات میں4لاکھ 67 ہزار ماہانہ سے زیادہ کمانے والے تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر 45 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے پر بحث ہوتی رہی، اس وقت سب سے زیادہ انکم ٹیکس 5 لاکھ روپے ماہانہ کمانے…

آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر قرض کی درخواست، سخت شرائط کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سے پیکیج میں توسیع کرکے 8 بلین ڈالر قرضہ دینے کی درخواست کردی۔ یہ رقم عالمی قرض دہندہ کی جانب سے اب تک کی پیشکش کی گئی رقم سے تقریباً 2 بلین ڈالر زیادہ ہے۔پاکستان نئی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت اپنے بقیہ زیادہ سے زیادہ کوٹہ کو تقریباً مکمل طور پر حاصل کر لے گا۔ متعدد سابق اقدامات کو نافذ کرنے کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکیج کے سائز اور روایتی طور پر تین دو طرفہ قرض دہندگان کی طرف سے کسی بھی نئے قرض سے متعلق امور پر بات چیت…

حکومت اور آئی ایم ایف بجٹ کیلئے ڈالر کی قدر کے تعین پر میں اختلاف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )اور پاکستان کے درمیان روپے اور ڈالر کی قدر کے تعین کے معاملے میں اختلاف پیدا ہوگیا۔ عالمی مالیاتی ادارے نے اگلے مالی سال کے بجٹ کیلیے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 16 فیصد گراوٹ کے ساتھ 328.4 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی، لیکن پاکستان نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے 3.5 فیصد گراوٹ کے ساتھ روپے کی قدر 295 روپے مقرر کی ہے۔ یادرہے کہ ماضی میں اس حوالے سے آئی ایم ایف کے تخمینے غلط ثابت ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف نے رواں ماہ جون کیلیے ڈالر کا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More