آئی ایم ایف سے ملکی تاریخ کا سب سے طویل مدت پروگرام لینا چاہتے ہیں، وزیرخزانہ
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے تاریخی طویل مدت کا پروگرام لینے کا خواہاں ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تسلسل سے ہی معاشی نظم و ضبط رہے گا۔ معیشت کی بہتری آئی ایم ایف سے زیادہ ہماری حکومت کا ہدف ہے۔ آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام کی آخری قسط میں 1.1 ارب ڈالردینے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم…