براؤزنگ ٹیگ

Imran khan

سپریم کورٹ کا عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کا 24 گھنٹے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم کے تحت پولیس خود ایف آئی آر درج کر سکتی ہے، 90 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا اور ابھی تک ایف آئی…

ہماری اصل منزل خود انحصاری ہے، فیصلوں پرمشاورت جمہوری عمل ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری اصل منزل خود انحصاری ہے، فیصلوں پرمشاورت جمہوری عمل ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کےزیرانتظام ٹرن اراؤنڈپاکستان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، ہماری اصل منزل خود انحصاری ہے، فیصلوں پرمشاورت جمہوری عمل ہے، پاکستان میں ہنر مند افراد کی کمی نہیں، ریکوڈک میں اربوں کا خزانہ دفن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرلےکرجائیں گے، یوکرین روس تنازع کےباعث دنیابھرمیں مہنگائی…

بہت کٹھن ہے ڈگر پنگھٹ کی

تحریر: سلمان احمد لالی آج کا دن پاکستان کیلئے خوشخبری کا دن ہے ، حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب ہے اور چین سے بھی قرض ملنے کا اعلان آگیا ہے۔ روپے کی قدر مستحکم ہوئی جبکہ دیگر ذرائع سے مالیاتی پیکج ملنے کی امید بھی بڑھ گئی ہے۔ ان خبروں کے پیش نظر ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر میں کمی کی پیشین گوئی کی جارہی ہے اورجلد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید استحکام نظر آنے کی امید ہے۔ لیکن ابھی اصل مرحلہ باقی ہے۔ اور وہ ہے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو حتمی شکل دے کر عملے کی…

نئے الیکشن کی تاریخ دو ، عمران خان کا 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان

پشاور(پاک ترک نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کی تاریخ دے دی ہے ۔ تحریک انصاف کا اسلام آباد الانگ مارچ 25 مئی سے شروع ہوگا ۔عمران خان پشاور سے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے ۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد میں جاکر دھرنا دے گا ۔ تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ اسمبلیاں توڑیں جائیں اور نئے الیکشن کی تاریخ دی جائے ۔ عمران خان نے بیوروکریسی کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیرقانونی…

ہاں!کپتان نے ہار خریدا ، بیچ دیا ، تمہیں کیا ؟ ہار گلے پڑ گیا

ظہیر احمد وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان پر توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مارکیٹ میں بیچنے کا انکشاف سیاست میں ہلچل مچارہا ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کنفرم کردیا وزیراعظم شہبازشریف نے پی ایم ہاؤس میں اینکر پرسنز کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ وہ کنفرم کرتے ہیں کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لیے تحائف دبئی میں 14 کروڑ روپے میں فروخت کردیے ۔ ان میں ہیرے کے زیورات ، گھڑی ، ہار اور سیٹ شامل ہیں ۔ توشہ خانہ میں معمولی رقم کے عوض لیے گئے یہ تحائف کروڑوں روپے میں فروخت کیے گئے ۔ فواد…

بھارتی جاتی امرا کے سکھوں کے شہبازشریف سے متعلق انکشافات

گرداس پور (پاک ترک نیوز ) پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم شہبازشریف کے اقتدار سنبھالتے ہی ان کے بھارت میں آبائی گاؤں جاتی امرا کے رہنے والے بہت خوش ہیں ۔ لاہور سے صرف 50 کلومیٹر کی دوری پر بھارتی پنجاب میں شریف خاندان کا آبائی گاؤں جاتی امرا ہے ۔ جس کی یاد میں انہوں نے لاہور کے قریب رائیونڈ روڈ پر اپنی رہائش گاہ کا نام بھی جاتی امرا رکھا ہوا ہے ۔ بھارت میں شریف خاندان کے آبائی گاؤں جاتی امرا کے رہائشی بلوندر سنگھ نے بتایا کہ شہباز شریف کے دادا میاں محمد بخش مرحوم کی قبر آج بھی وہاں…

روح ریاستِ مدینہ: پاکستانی معاشرے کی تشکیلِ نو

وزیر اعظم پاکستان عمران خان قوموں کے عروج و زوال کا عمل، تہذیبوں کے عروج و زوال سے مختلف ہوتا ہے۔قومیں بیرونی حملوں کا ہدف بنتی ہیں،داخلی سطح پرشکست وریخت سے گزرتی ہیں مگر تہذیبوں کا معاملہ یہ نہیں ہے۔ تہذیبوں کو باہر سے کوئی نہیں مار سکتا،وہ صرف خود کشی کرتی ہیں۔ہر قوم کا جوہر، اس کے روحانی اصول ہیں۔جب یہ اصول مر جاتے ہیں،قومیں مردہ ہو جاتی ہیں۔مسلم تہذیب میں،ہمارے روحانی اصولوں کا ظہور،ریاستِ مدینہ کی صورت میں ہوا ، جو اللہ کے رسول حضرت محمد ﷺ نے قائم فرمائی۔دیگر اصولوں کے علاوہ،…

بھارت کو پاکستان کے راستے افغانستان گندم بھجوانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) بھارت پاکستان کے راستے افغانستان کو گندم بھجوائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پربھارت کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے دی ۔ بھارت افغانستان کو پاکستان کے راستے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرے گا ۔ اس کے علاوہ علاج معالجے کے لیے بھارت میں پھنسے ہوئے افغانیوں کو بھی پاکستان کے راستے وطن واپسی کی اجازت دی گئی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے لیے خصوصی طور پر قائم کیے گئے بین الوزارتی رابطہ سیل کا دورہ کیا اور افغانستان کے لیے بنائی…

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے پرعزم ہیں: فواد چودھری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین سے پاکستان تحریک انصاف، ڈنمارک کے صدر چودھری عمران محبوب نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال اور اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک ترک نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے پرعزم ہے۔ صدر پی ٹی آئی ڈنمارک نے کہا کہ امریکا اور یورپ سمیت اوورسیز…

حکومت کا شوکت ترین کے اختیارات کم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔شوکت ترین کے مشیر بننے سے ان کے اختیارات کم ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑایا جائے گا ، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔ خیال رہے شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر آج مدت پوری ہوجائے گی جس کے بعد وزارت وزیراعظم کے پاس چلائی جائے گی۔…

امریکا نے افغانستان میں فوج کی بات مانی اور شکست کا سامنا کیا: وزیر اعظم

لندن (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کو افغانستان کو امدادی پیکج دینا ہوگا یا کسی ایسے ملک کے خاتمے کا سامنا کرنا پڑے گا جو داعش کے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ بن جائے گا۔ اسلام آباد میں برطانوی آن لائن خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ واشنگٹن اس چیلنج کو پورا کرے کیونکہ ملک، جہاں امریکا کی زیرقیادت ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ سے منسلک تنازع میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں، ایک بار پھر بھاری…

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ دوسری جانب ملک…

وزیراعظم نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اتھارٹی کے سربراہ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن ہوں گے، جب کہ دیگر ممبران میں ائیرفورس، سول ایوی ایشن، دفاعی پیداوار، داخلہ اور وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سینئر لیول افسران شامل ہوں گے۔ تمام وفاقی اکائیوں بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا، اس کے علاوہ شعبے کے تین ماہرین بھی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More