عمران خان سیاسی مخالف دشمن نہیں،اسدعمر نے بغیرتحقیق الزام لگایا، رانا ثناء
اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالف ہیں دشمن نہیں،حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، اسدعمر نے بغیرتحقیق الزام لگایا، معاشرے میں تقسیم کا عمل گہرا کردیا گیا، ایسارویہ جمہوریت کیلئے بہت نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی مارچ پر حملہ مذہبی انتہاپسندی کا واقعہ ہے، پی ٹی آئی کا رویہ کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہیں کیسے سمجھائیں یہ تباہی کا راستہ ہے، نفرت اور تقسیم کے عمل کو بہت…