براؤزنگ ٹیگ

@imrankhan

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری پر زیر تحویل سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل رہا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لئے گئے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ظفر اقبال کو رہا کر دیا گیا۔ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ظفر اقبال کو 13 اگست کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا گیا تھا۔ظفر اقبال جمعہ کی سہ پہر اچانک اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائش گاہ پہنچے، ظفر اقبال کے گھر پہنچنے پر لاپتہ اسسٹنٹ ناظم شاہ کی فیملی نے بھی ملاقات کی، ظفر اقبال نے فیملی سے ملاقات میں ناظم شاہ کے بارے لاعلمی کا اظہار کیا۔ جیل…

عمران خان کیلئے سہولتکاری؛ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے سہولتکاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران کیلئے اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے الزام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا جیل میں مکمل نیٹ ورک پکڑ لیا، جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ دیگر 2 افسران میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر شامل ہیں۔ دونوں افسران سابق ڈپٹی…

2 ججز کے اختلافی نوٹ نے اکثریتی فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا، وزیر اطلاعات

لاہور(پاک تر ک نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 2 ججز کے اختلافی نوٹ نے اکثریت کے فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے 2 ججز جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے فیصلے سے اختلافی نوٹ جاری کردیا، انہوں نے کہا کہ کیا بات ہے کہ ابھی تک بقیہ جج صاحبان کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا گیا؟ عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کہہ رہے ہیں کہ اس…

عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع

لاہور(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے اے ٹی سی سے رجوع کیا ہے،ا س سلسلے میں انہوں نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواستیں دائر کی ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے…

آئیں مل کرمعاملات کو سلجھائیں، حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش کردی ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کاکہنا ہے کہ ہم کہتے ہیں آئیں مل کر بیٹھیں ، بات کرتے ہیں، معاملات کو سلجھاتے ہیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ذہن میں صرف 3چیزیں ہیں، اولین ترجیح غریب کے بچے کو روزگار دینا ہے ، دوسرا مہنگائی کے بوجھ کو ختم کرنا ہے اور تیسرا غربت کو ختم کرنا وزیراعظم کے ذہین میں ہے۔ وزیر پٹرولیم کا کہنا ہے کہ عوام کو معلوم ہے کس نے کیا کیا ہے؟ آج تک کسی کے…

لاہور ہائی کورٹ: عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےعمران خان کیخلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی۔ جسٹس انوار الحق نے دریافت کیا کہ درخواست گزار کتنے مقدمات میں نامزد ہیں؟ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 3 مقدمات میں نامزد ملزم ہیں، کیسز کی 2 کیٹیگریز ہیں، ایک جس میں نامزد ہیں دوسری جس میں ضمنی کے ذریعے…

عمران خان کی گرفتاری ممکنہ طور پر فوج کو دینے کے خلاف درخواست

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق ویراعظم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے گرفتاری ممکنہ طورپر فوج کو دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے وکیل عزیر کرامت کے توسط سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے۔ عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جا سکتی ہے۔ عدالت 9 مئی کے کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے اور حکم…

9 مئی کے ٹولے نے ملک کی جڑیں ہلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کیخلاف تحریک انصاف کی ویب سائٹ سے باتیں کی جا رہی ہیں۔9 مئی کے ٹولے نے ملک کی جڑیں ہلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اسرائیل 40 ہزار فلسیطنیوں کو شہید کرچکا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کا اسرائیل پر کوئی اثر نہیں ہوتا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے پر شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے…

میرے خلاف جی ایچ کیو پر احتجاج کیلئے اکسانے کا بیانیہ بنایا گیا ہے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ پرسوں ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے عوام کو جی ایچ کیو پر احتجاج کے لیے اکسایا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پرسوں میڈیا پر مخصوص ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے عوام کو جی ایچ کیو جا کر احتجاج پر اکسایا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کی تقریباً 3 دہائی پر محیط تاریخ میں پرتشدد احتجاج کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران تحریک انصاف کے خلاف بدترین ہتھکنڈے…

9 مئی؛ عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے فرانزک ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سانحہ 9 مئی میں عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے فرانزک ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی۔ لاہور پولیس ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل پہنچی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین بھی ہیں۔ ڈی ایس پی جاوید کی سربراہی میں انسپکٹر رانا اکمل،رانا ارحم،عالم لنگڑیال،رانا منیر،محمد علی پر مشتمل لاہور پولیس ٹیم جیل کے اندر روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ پی ایف ایس اے کے عابد ایوب، انسپکٹر وقاص خالد بھی ہیں۔ پی ایف ایس اے ماہرین بانی چیئرمین کے پولی گرافک،وائس میچنگ،فوٹو گرامیٹری…

لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، ان کا پلان ہے کہ مجھے بھی نو مئی کے مقدمات میں ملٹری جیل میں ڈالیں اور ملٹری کورٹ لے کر جائیں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے حملوں کے تناظر میں وضاحتی بیان دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور حسن رؤف کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں…

نیا توشہ خانہ ریفرنس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) نئے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی۔ تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت میں نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع مانگی تھی۔ نیب نے ملزمان سے اڈیالہ جیل…

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کی پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے قیادت کو کھل کر فیصلے کی مخالفت کرنے کی تجویز دی، پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں نے عطا تارڑ کے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے بیان پر تعجب کا اظہار کیا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کا علم نہیں، ہماری جماعت حکومت کے فیصلے کو سپورٹ نہیں کرتی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کھل کر…

وفاقی حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطباق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا، حال ہی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو بن مانگے ریلیف دیا، حکومتی اور اتحادی پارٹیوں نے فیصلے کے خلاف ریونیو دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بدترین لیڈر ہے…

نیب کا نیا توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب کے نئے توشہ خانہ کیس میں حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔ توشہ خانہ نئے کیس میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرائل جیل میں ہی ہوگا، جیل ٹرائل نوٹیفکیشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عدت کیس میں…

توشہ خانہ کے نئے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کا امکان ہے۔ نیب کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے انکوائری میں عدم تعاون پر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور نیب ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئی۔ نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی…

اب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا! اسٹیبلشمنٹ نئے الیکشن کرائے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں اب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا، اسٹیبلشمنٹ کو صاف اور شفاف انتخابات کرانے ہوں گے، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں بنیں گے، ملک بچانا ہے تو واحد راستہ صاف و شفاف الیکشن ہے، آئندہ سال کا بجٹ موجودہ بجٹ سے زیادہ…

عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل، بری کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیدیا۔ جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سزا کالعدم قرار دیدی ۔ سیشن کورٹ نے پراسیکیوشن کی دونوں درخواستوں کو مسترد کردیا۔ اسلام آباد کی عدالت نے روبکار جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان اور بشریٰ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ رواں برس3 فروری کو اسلام…

انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے چیف جسٹس میرے کیسز پر سماعت نہ کریں: عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان نے انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ کسی کی کرپشن بچانے کے لیے قوانین میں ترامیم کسی بنانا ریپبلک میں بھی نہیں ہوتا، کرپشن معیشت کے لیے تباہ کن اور منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نے کہا…

عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امن و امان کا ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے، جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے ہم ٹی ٹی پی سے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More