براؤزنگ ٹیگ

@imrankhan

عمران خان کا وزیراعظم ہائوس جاتے ہوئے کرکٹ گرائونڈ کا دورہ ،بچوں سے ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ سے وزیر اعظم ہائوس جاتے ہوئے کرکٹ گرائونڈ کا جائزہ لیا۔ گرائونڈ میں کرکٹ کھیلتے بچوں سے ملاقات بھی کی۔ بچوں نے وزیراعظم کا اپنے قریب دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔ https://twitter.com/PakPMO/status/1468119025381167106 تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس آتے ہوئے کورنگ کرکٹ گراؤنڈ میں رک گئے۔ وزیراعظم نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ عمران خان نے گراؤنڈ کے اطراف میں درخت…

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آرمی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی سلامتی اور اندرونی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کی صورت حال پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سکیورٹی ایجنسیز کے حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پاکستان کی جانب سے افغانستان کو دی جانے والی امداد پر بھی بریفنگ دی گئی۔ افغان شہریوں کو دوسرے…

لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئےغریب ترین افراد کو رعایت دے رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئےغریب ترین افراد کو رعایت دے رہے ہیں۔حکومت عام آدمی کی آسانی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، معاون خصوصی شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے احساس راشن پروگرام سے متعلق کریانہ سٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں میں بیداری کے…

وزیراعظم نے وزرا کو بیرون ملک سفر سے روک دیا 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نےوزراء کو بیرون ملک سفرسےروک دیا۔وزیراعظم نے ملک کو معاشی بحرانوں کے باعث وزرا کو تین ماہ تک بیرون ملک کے دورے نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کومختلف چیلنجزدرپیش ہیں۔ وزرا اس عرصے میں بیرون ملک دورے نہ کریں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ 3ماہ میں درپیش چیلنجزسےنمٹنےکاہدف ہے۔ تفصیلات کےمطابق ملک میں جاری معاشی بحران کے باعث وزیراعظم عمران خان نے وزرکو بیرون ملک دوروں سے روک دیا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں درپیش چیلنجز سے…

ملک پر کرپٹ لیڈر سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں ہو سکتا،عمران خان

جہلم(پاک ترک نیوز نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی ملک پر کرپٹ لیڈر سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ لیڈر کبھی ایسا نہیں کرتا کہ اپنے رشتہ داروں کو اہم عہدوں پر لے آئے، ملک میں میرٹ کا نظام ہونا چاہیئے۔ عمران خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا، پھر پاکستان زوال کی جانب جانا شروع ہوگیا، انسان میں وہ خصوصیات ہیں جو کسی اور مخلوق میں نہیں، لوگ مجھے سیاست میں آنے سے پہلے جانتے تھے، سیاست میں جتنے لوگ پہلے آئے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا، میں…

سال میں 5مرتبہ 5وکٹیں ،حسن نے عمران خان اور وقار کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) کیلنڈر ایئر میں ٹیسٹ میچ میں پانچ مرتبہ5وکٹیں لے کر حسن علی نے عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کردیا۔ قومی فاسٹ بائولر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔ اس سے قبل اس ریکارڈ پر عمران خان اور وقار یونس کا قبضہ تھا ۔ سابق کرکٹر اور وزیر اعظم عمران خان نے 1982 اوروقار یونس نے1990 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ حسن علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لے کر ریکارڈ برابر کیا ہے۔ وقار یونس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ…

وزیراعظم عمران خان کا میگا ایونٹ کا فائنل دیکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے، اور اگر پاکستان سیمی فائنل میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وزیراعظم عمران خان ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے دبئی جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر قومی ٹیم فائنل میں پہنچے تو وزیراعظم فائنل دیکھنے ضرور جائیں، آج پاکستان اور آسٹریلیا کا…

ترکی سے معاشی شراکت داری چاہتے ہیں ، عمران خان

اسلام آباد-وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ تعلقات مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رہنماؤں نے پاک ترکی دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے سیاسی تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنے پر زور دیا، انھوں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیمی اور ثقافتی تعاون میں فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ترکی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More