سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے فوری صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں: عمران خان
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے فوری صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں۔چیف الیکشن کمشنر نے پوری کوشش کی (ن) لیگ کو جتوانے کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سیاسی بحران ختم کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں کہا ہے کہ کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں قوم کے اندر ایک بیداری دیکھ…