عمران خان کے دونوں صاحبزادے لندن روانہ
لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان لندن روانہ ہو گئے ۔
عمران خان کے دونوں صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک سے روانگی کے وقت سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
عمران خان کے دونوں بیٹے اپنے والد پر قاتلانہ حملے کے بعد ملنے 10 نومبر کو پاکستان آئے تھے، سابق وزیراعظم پر 3 نومبر کو وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔