ترکیہ کی برآمدات میں گزشتہ برس 12.9فیصد اضافہ ہوا ،صدر اردوان
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کی برآمدات میں گزشتہ برس 12.9فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں ہماری برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 254.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ برآمدی اعداد و شمار، جو ہماری جمہوریہ تاریخ کا ریکارڈ ہے، ہمارے ملک، قوم اور معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔