براؤزنگ ٹیگ

india

بھارت ، ایک کلو چائے کی قیمت ایک لاکھ روپے

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں ایک کلو چائے ایک لاکھ ورپے کی ریکارڈ قیمت پر فروخت کی گئی ۔بھارتی ریاست آسام میں گولڈ ٹی کے نام سے مشہور چائے کی پتی ریکارڈ ایک لاکھ روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔ کمپنی کے مطابق گولڈ ٹی چائے کی نہایت نایاب، قیمتی اورنفیس قسم کی پتیوں اورکلی سے تیارکی جاتی ہے۔ ہرسال کمپنی 10 کلوگرام گولڈ ٹی تیارکرتی ہے لیکن رواں سال صرف 2کلوگرام گولڈ ٹی تیارکی گئی۔ آسام کی آب وہوا چائے کی کاشت کے لئے نہایت موزوں ہے اوروہاں چائے کی پتی کی کئی مہنگی اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔ آسام…

پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے ،ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آبا د (پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکردیا ۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ بجلی کی قیمتوں اور عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے جنوبی ایشیا کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی شرح نمو ستمبر 2021کے مقابلے میں 8.8فیصد سے کم…

21برس بعد بھارتی حسینہ مس یونیورس منتخب

لاہور( پاک ترک نیوز) بھارت کی حسینہ نے 21برس بعد مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا ۔انڈیا کی ہرناز سندھ نے کائنات کی حسین ترین خاتون کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ میکسیکو کی سابق مس یونیورس نے 2021کا تاج پہنچایا ۔بھارتی حسینہ ہرناز نے پیراگوئے اور جنوبی افریقہ کی امیدواروں کوشکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ بھارت نے 21 سال بعد مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا ہے۔ آخری بار 2000میں لارا دتا مس یونیورس منتخب ہوئی تھیں جبکہ سشمیتا سین 1994 میں حسینہ کائنات منتخب ہوئی تھیں۔ رناز سندھو نے اپنے مقابلہ حسن کا سفر اس وقت شروع…

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 396ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ بھارتی شہر دہلی کا ائیرکوالٹی انڈیکس 236، چین کا شہر وہان 204 کے ساتھ تیسرے جب کہ وتینام ہنوئی چوتھے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی میں کراچی 165 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی اور سموگ چھائی ہوئی ، آج ایک بار پھر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے،…

بھارت: انتہا پسند ہندوئوں کی متھرا عید گاہ پر قبضے کی دھمکی

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے تاریخی متھرا کی عید گاہ پرقبضے کی دھمکی دے دی۔ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کی جگہ پر ہندوؤں کے دیوتا کرشن کی جائے پیدائش ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی شہرمتھرا میں ہندو انتہا پسندوں نے 17 ویں صدی میں بنائی گئی شاہی عیدگاہ پرقبضہ کرنے اور پوجا کرنے کا اعلان کیا ہے۔متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد میں متھرا کے مسلمان پانچ وقت کی نمازوں کے علاوہ نمازجمعہ اور عید کی نماز بھی ادا کرتے ہیں۔ ہندو انتہاپسند 1992 میں ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کوبھی شہید…

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ

نئی دہلی (پاک ترک نیوز )بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آ گیا ۔ حادثے میں جنرل بپن راوت کی ہلاکت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ میں 4افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹرنے کوئمبتور میں بھارتی فوج کےفضائی اڈے سے ویلنگٹن کیلئے اڑان بھری تھی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر میں اب تک تین افراد کو بچا لیا گیا ہے ، ریسکیو کیے جانےوالے کچھ افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں ضلع نیلگیر…

شعیب اور ثانیہ شوکی میزبانی کیلئے تیار

دبئی(پاک ترک نیوز ) کھیلوں کی دنیا کے سپر سٹار شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اب شو کی میزبانی بھی کریں گے ۔ دی شعیب اینڈ ثانیہ شو میں پاکستان اوربھارت کی مشہورشخصیات بطورمہمان عمدک ۔،- بد اورہلکے پھلکے اندازمیں اپنی زندگی کی دلچسپ باتیں شیئر کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹر شعیب ملک اوران کی اہلیہ ثانیہ مرزا پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلیکس کے لئے دی شعیب اینڈ ثانیہ شو کی میزبانی کریں گے۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے شو میں کوئی متنازع بات نہیں ہوگی بلکہ شو کے ذریعے محبت…

بھارت: انتہا پسند ہندوئوں کا عیسائی سکول پر دھاوا

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں مودی سرکار کے دور میں ہندوانتہاپسندی اپنے عروج پرپہنچ چکی ہے۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے عیسائی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والے سکول پردھاوا بول دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے یک اسکول پرہندوانتہاپسندوں نے دھاوا بول دیا۔سکول میں پتھراؤ کیا ،گھس کرتوڑپھوڑ کی اوراساتذہ اوردیگرعملے کودھمکیاں دیں۔حملے کے وقت سکول میں امتحانات ہورہے تھے۔خوفزدہ بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اوربمشکل جان بچائی۔…

پاکستان اور بھارت نے دو برس بعد سفارتی ویزے جاری کر دیئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور بھارت نے دو سال کے بعد سرکاری ویزوں کا اجرا کردیاگیا ۔ اکتوبر تک دی گئی ویزا درخواستوں پر ویزے جاری کئے گئے،بھارت نے 20 پاکستانی سفارت کاروں اور اہلکاروں جبکہ پاکستان نے 6 بھارتی سفارت کاروں اور اہلکاروں کو ویزے جاری کر دیئے،ویزوں کے اجرا کے بعد ایک دوسرے کے ملک میں تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔ دونوں ممالک نے سفارتکاروں اور اہلکاروں کو ویزے جاری کر دیئے، 5 اگست 2019 ء کے بعد دوسری بار سرکاری ویزے جاری کیے گئے۔

اومی کرون کا خطرہ ، جنوبی افریقہ بھارت سیریز ملتوی

لاہور (پاک ترک نیوز) کورونا وائرس کے نئے ویرینئٹ اومی کرون کے خطرہ کے باعث جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہونے والی سیریز ملتوی کردی گئی۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے سیریز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہونا تھی۔بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہونا تھی جس کے لیے بھارتی ٹیم کو 8 دسمبر کو جنوبی افریقا کےلیے روانہ ہونا تھا۔…

ایک ہی اننگز میں دس وکٹیں ،کیوی بائولر اعجاز پٹیل نے کمبلے کا ریکارڈ برابر کردیا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) کیوی سپن بائولر اعجاز پٹیل نے ایک ہی اننگز میں دس وکٹیں حاصل کر کے بھارتی بائولر انیل کمبلے کا ریکارڈ برابر کردیا ۔نیوزی لینڈکے بائولر نے یہ کارنامہ بھارت کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا ۔پٹیل نے 47.5اوورز میں 119رنز دے کر پوری بھارتی ٹیم کواکیلے ہی پویلین واپس بھیج دیا ۔ دوسرے ٹیسٹ میں اعجاز پٹیل نے جہاں دس کے دس کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں وہیں انہوں نے بھارت کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کو صفر پرآؤٹ بھی کیا ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی باؤلنگ کی…

بھارت :اومی کرون کا متاثرہ مریض چکمہ دیکر ملک سے فرار

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کا متاثرہ مریض چکمہ دے کر ملک سے فرار ہو گیا جس کے بعد پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ اومی کرون کا پہلا متاثرہ 66 سالہ مریض قرنطینہ سینٹر کے بعد ملک سے بھی فرار ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا ہے۔20 نومبر کو جنوبی افریقہ سے کرناٹک پہنچنے والے دو افراد میں اومی کرون ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا جن میں سے ایک مریض ملک سے ہی فرار ہو گیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت کا…

نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں شدید اضافہ ،سکول تاحکم ثانی بند

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث سکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت میں سکولز 4روز قبل کھولے گئے تھے۔ نئی دہلی میں خطرناک حد تک موجود فضائی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ 3 اور4سال کے بچے توسکول جارہے ہیں لیکن بڑے گھر سے کام کررہے ہیں۔ ادھربھارتی سپریم کورٹ نے آلودگی میں کمی کے لئے ناکافی اقدامات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مرکزی اوردہلی کی حکومت…

بھارت: مشتعل ہجوم کا چرچ پر دھاوا ،توڑ پھوڑ

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں ہندو جنونیوں کے ہاتھوں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے ۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مٹیالہ روڈ پر حال ہی قائم کئے گئے چرچ پر مشتعل ا فراد نے اس وقت حملہ کردیا جب وہاں دعائیہ تقریب کی جا رہی تھی۔ مشتعل افراد نے چرچ میں توڑ پھوڑ کی اور چرچ کی عمارت کو نقصان بھی پہنچایا ۔ مشتعل افراد کے ہاتھوں ایک شخص زخمی بھی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مشتعل ہجوم اور چرچ میں عبادت کے لیے آنے والوں کے درمیان تکرار لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی جس میں چرچ کو نقصان پہنچا اور ایک شخص زخمی…

عالمی جونیئر ہاکی کپ ،پاکستان نے امریکہ کو دو کے مقابلے میں 18 گول سے ہرادیا

بھونیشور(پاک ترک نیوز) بھارت کے شہر بھونیشور میں جاری جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان نے امریکہ کو دو کے مقابلے میں 18گول سے ہرا دیا۔ کپتان رانا وحید اور ابوذر نے ہیٹ ٹرکس کیں۔ رانا وحید نے 4 گول اور ابوذر نے 3 گول اسکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ گول کیپرعبداللہ اشتیاق کو بھی انٹرنیشنل کیپ مل گئی۔ عالمی جونیئر ہاکی کپ میں درجہ بندی میچز میں پاکستان نے امریکہ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر دو کے مقابلے میں 18 گول کے بڑے مارجن سے فتح پائی۔پاکستان اب 9 ویں سے 12 پوزیشن رینکنگ…

جونیئر ہاکی ورلڈکپ، پاکستان نے مصر کو شکست دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے مصر کو شکست دیدی تفصیلات کےمطابق بھارتی شہربھنونیشور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے رضوان نے پنالٹی کارنر پر تین گول کرکے ہیٹ ٹرک بنائی۔ مصر کا واحد گول الغیدی نے کیا۔ کئی مواقع ضائع ہونے کے باعث پاکستان کو کمزور ٹیم کیخلاف بھی توقع کے مطابق فتح حاصل نہ ہو سکی ۔پاکستان کو کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے اتوار کو روز اہم میچ میں ارجنٹائن کو شکست دینا ہو گی ۔ کامیابی نہ ملنے کی صورت میں پاکستان سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہو…

پاکستان سمیت 6ممالک کےشہری براہ راست سعودی عرب آسکیں گے

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6ممالک (پاکستان، بھارت، مصر، انڈونیشیا، برازیل اور ویتنام)پر عائد براہ راست سفری پابندی کے خاتمے کا اعلان کردیا ان ممالک کے شہری براہ راست سعودی عرب آ سکیں گے۔تاہم انہیں سعودی عرب آنے پر صرف پانچ روز کا قرنطینہ کرنا پڑے گا ۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں خصوصی قرنطینہ سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔یہ قرنطینہ سنٹرز سعودی شہر جدہ، ریاض، دمام الخبر اور ظھران میں قائم کئے گئے ہیں۔ سعودی عرب آنے والوں کو 5 دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا، مسافر ایئرپورٹ سے براہ…

بنگلہ دیش ا ور بھارت زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی(پاک تر ک نیوز) بنگلہ دیش اور بھارت کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.1تھی ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ، بھارت اور میانمار کا سرحدی علاقہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے شمال مشرقی بھارت میں بھی محسوس کئے۔ زلزلے کی گہرائی12 کلومیٹراوراس کا مرکز شمال مشرقی بھارت سے 140کلومیٹردورتھا۔ بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور چٹاگانگ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے میانمار، بھوٹان اورچین میں بھی…

بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سری نگر سے پرواز کروانے والے طیاروں نے بھارت نے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی۔بھارتی حکومت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے باضابطہ درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔ بھارت کی درخواست پر پاکستان حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے، قومی سلامتی امور کمیٹی کی جانب سے رپورٹ ارسال کردی گی گئی ہے جب کہ دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی بھارت کی…

پائپ لائن سے پانی کی جگہ نوٹ برآمد

نئی دہلی(پاک ترک نیوز)عام طور پر پانی کی پائپ لائن میں پانی کے ساتھ کچرا یا کائی برآمد ہوئی ہے مگر بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک سرکاری افسر کے گھر کی پائپ لائن میں پانی یا دیگر چیزوں کی بجائے نوٹ برآمد ہوئے ہیں ۔ یہ دلچسپ اور عجیب و غریب واقعہ کرناٹک میں ورکس ڈیپارٹمنٹ انجینئر کے گھر میں دیکھنے میں آیا جب اینٹی کرپشن بیورو کےحکام نے انجینئرکے گھرچھاپا مارا توپائپ لائن سے پانی جگہ نوٹ نکل آئے۔چھاپے میں25لاکھ روپے کیش اوربڑی تعداد میں سونا بھی برآمد کیا گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ پائپ لائن…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More