براؤزنگ ٹیگ

india

ابھی نندن کی ویر چکر ا یوارڈ ملنے پر سوشل میڈیا پر درگت

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستانی عوام کے ہاتھوں درگت بننے والے ابھی نندن کو بھارتی سرکار کی جانب سے ملنے والا تیسرا بڑا ایوارڈ ملنے پر سوشل میڈیا پر لینے کے دینے پڑ گئے ۔ دو برس قبل 26 فروری کو پاکستانی فضائیہ نے اپنی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا۔ بھارتی پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان تو بچالی تھی تاہم اس جہاز کا پائلٹ ابھی نندن پاکستانی علاقے میں گرا اور شہریوں نے ان کی خوب درگت بنائی تھی۔ پاک فوج نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو مشتعل ہجوم…

بھارتی انجینئر نے اپنی بیوی کیلئے ایک اور تاج محل بنا دیا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بیوی کی محبت میں ایک بھارتی انجیئنر نے ایک اور تاج محل بنوادیا ۔ اس تاج محل کو بنانے میں اسے تین سال کا عرصہ لگا ۔ تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور میں انجینئر شوہر نے بیوی کی محبت میں ایک اور تاج محل بنا دیا۔ انجینئر آنند چوکسے کا کہنا تھا کہ چونکہ شاہ جہاں کی بیوی ممتاز ایک انتقال اسی شہر میں ہوا تو برہان پور میں تاج محل کیوں نہیں بنوایا گیا ۔تاج محل کو پہلے مدھیہ پردیش کی تاپتی ندی کے کنارے ہی بنایا جانا تھا لیکن بعد میں آگرہ میں بنایا گیا۔ تاج محل کی…

بھارتی گجرات میں 100ہندوؤں کے اسلام قبول کرنے پر 9 مسلمان گرفتار

نئی دلی(پاک ترک نیوز) بھارت کی ریاست گجرات میں 100 ہندوئوں کے اسلام قبول کرنے پر پولیس نے 9 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بھروچ میں واساوی ہندؤ کمیونٹی کے 100 افراد نے اسلام قبول کرلیا۔ ان افراد کے اسلام قبول کرنے کی پرداش میں پولیس حرکت میں آئی اور ایف آئی آر درج کر کے 9 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ بھارت میں مذہبی پروپیگنڈے کے آڑ میں دوسرے مذاہب کے افراد کو اسلام قبول کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

پردھان بننے کیلئے امیدوار دہکتے انگاروں پر چل پڑا

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت میں ایک امیدوار کا اپنی سچائی ثابت کرنے اور ووٹرز کو لبھانے کیلئے دہکتے انگاروں پر ننگے پائوں چل پڑا ۔ یہ عجیب و غریب واقعہ بھارت کی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ایک امیدوار منا مہتو نے اپنے ووٹروں کے ساتھ انتخابی وعدے کئے اور ان پر مہر تصدیق ثبت کرنے کیلئے اگنی پرکشاد دی۔اس امیدوار نے دہکتے انگاروں پر ننگے پائوں چل اس بات کا یقین دلایا کہ وہ جو انتخابی وعدے کرے گا اسے پورا بھی کرے گا۔ منامہتو نامی اس امیدوار نے کہا کہ وہ سچا ہے اور اپنے وعدوں کی گارنٹی کیلئے اگنی…

مودی کا متنازع قوانین واپس لینےکااعلان

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کے باعث نریندر مودی نے متنازع قوانین واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب میں مودی نے نہ صرف متنازع زرعی قوانین واپس لینے کااعلان کیا بلکہ عوام سے معافی بھی مانگی، کہا کہ کسانوں سے درخواست ہے احتجاج ختم کردیں۔ متنازع قوانین واپس لینے پر بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندرسنگھ نے مودی کاشکریہ ادا کیا جبکہ متحدہ کسان مورچہ کے رہنماؤں نے کسان مخالف قوانین کی واپسی کے اعلان کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون…

پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025کا میزبان

لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر ، آئی سی سی چیمپٹنر ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2025کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر مبارکباد کی پوسٹ شیئر کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے میزبانی ملنے کی خوشخبری سنا دی۔ رمیز راجہ نے پیغام میں کہا کہ یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔ یہ عظیم خبر یقیناً لاکھوں پاکستانی شائقین،…

سشانت سنگھ راجپوت کے 6رشتے دار ٹریفک حادثے میں ہلاک

ممبئی(پاک ترک نیوز)بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے 6قریبی رشتے دار ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے 6قریبی رشتہ دار ٹریفک حادثے میں بازی ہار گئے ۔ یہ افراد جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ بہار کے لکھی سرائے ضلع میں قومی شاہراہ نمبر 333 پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ افراد پٹنہ سے واپس آ رہے تھے جہاں وہ ہریانہ کے سینئر پولیس افسر او پی سنگھ کی بہن گیتا دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے گئے تھے۔او پی سنگھ سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی ہیں جن کی…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022،آسٹریلیا کے 7شہرمیزبان ہونگے

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022کے میزبان 7 شہروں کا اعلان کردیا گیا ۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر 2022تک آسٹریلیا میں ہوگا ۔ میزبان شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، ہوبارٹ، پرتھ، سڈنی اور میلبورن شامل ہیں۔دونوں سیمی فائنل 9 اور 10 نومبر کو سڈنی اور ایڈیلیڈ میں جبکہ فائنل میلبورن میں تیرہ نومبر کو ہوگا۔ موجودہ چیمپئین آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ،پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں، انگلینڈ، انڈیا اور جنوبی افریقا بھی براہ راست سپر 12 مرحلہ…

روس سے فضائی دفاعی نظام کی ڈیل ، بھارت پر پابندی کا خطرہ

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس سے دفاعی نظام کی ڈیل کے باعث بھارت پر امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ تفصیلات کےمطابق روس نے بھارت کو ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کا آغاز کردیا۔ دفاع نظام کی ڈیل کے باعث نئی دلی پر امریکا کی جانب سے پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا۔ بھارت کو ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی فراہمی شیڈول کے مطابق ہورہی ہے، رواں سال کے آخر تک پانچ میں سے ایک یونٹ کی سپلائی مکمل ہوجائے گی، بھارت نے 2018 میں روس کے ساتھ 5اعشاریہ 5 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا تھا۔ ماہرین کا…

بھارت میں باغیوں کی فائرنگ سے کرنل اور چار فوجیوں سمیت 7افراد ہلاک

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کی فائرنگ سے کرنل اور چار فوجیوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں کرنل کی بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر تھری پاٹھی، ان کی اہلیہ انوجا اور بیٹے ابیر سمیت 4 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ بھارت کی شمالی ریاستوں میں کئی علیحدگی پسند عسکری جماعتیں متحرک ہیں جن کے ساتھ سیکیورٹی اداروں کی جھڑپیں معمول کی بات ہیں اور مودی سرکار کے اقتدار…

بھارتی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ ،4 ہلاک، 13 زخمی

چھتیس گڑھ(پاک ترک نیوز) بھارتی ریاست چھتس گڑھ میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے نتیجے میں4اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کرنیوالے بھارت ا ہلکار کو حراست میں لے لیا گیا اور نا معلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ میں ہوا جہاں بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل اے کے 47 سے کیمپ میں فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،سپر 12 میں آج نمیبیا اور بھارت مد مقابل ہونگے

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں دبئی میں آج بھارت اور نمیبیا مدمقابل ہونگے ۔ نمبین کوچ پائرے ڈی برائن کا کہنا تھا کہ ہم نے ورلڈ کپ میں اپنی امیدوں سے بڑھ کر پایا، سپر 12 مرحلہ ہمارے لئے خاصا خوشگوار رہا۔ ہم نے میدان میں مخالف ٹیموں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، سکاٹ لینڈ کیخلاف جیت سے آغاز، پھر افغانستان اور اس کے بعد پاکستان سے میچ نے ہمیں بہت کچھ سیکھنے میں مدد دی۔ دنیا کی بہترین ٹیموں سے آمنا سامنا جوش سے بھرپور احساس رہا، اس دوران جو ہم نے سبق حاصل کئے وہ ہمارے لئے کسی خزانے سے کم نہیں۔…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، نیوزی لینڈ کا نمیبیا، بھارت کا آج سکاٹ لینڈ سے مقابلہ

لاہو ر(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مقابلوں میں آج نیوزی لینڈکا نمیبیا اور بھارت کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہو گا۔ آج کھیلے جانیوالے 36ویں میچ میں کیویز کا نیمبیئنز سے میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ 37ویں میچ میں بھارت اور سکاٹ لینڈ رات 7بجے مد مقابلہ ہوں گے۔ گزشتہ روز اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 74 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے ساتویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اپنی اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم رن ریٹ کی…

افغانستان کو انسانی بنیادوں پر فوری مدد کی ضرورت ہے ، پاکستان

ماسکو (پاک ترک نیوز )افغانستان کے معاملے پر ماسکو میں جاری اجلاس میں روس نے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر افغانستان کو تسلیم نہیں کررہا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نمائندے محمد صادق نے واضح کیا کہ افغانستان کو انسانی بنیادوں پر فوری مدد کی ضرورت ہے۔ جنگ زدہ ملک کو بڑے انسانی المیے اور مالی بحران سے بچانے کے لیے معاشی امداد بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ افغان عوام کی مدد کے لیے عالمی برادری کو اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔ افغانستان میں امن پورے خطے کے مفاد میں ہے ،اس سے سرحدوں کو محفوظ…

بھارت بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی حفاظت کیلئے اپنے ملک میں ہندو شرپسندوں سے نمٹے: حسینہ واجد

ڈھاکا (پاک ترک نیوز )بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندوئوں کی حفاظت کیلئے بھارت شرپسندوں سے نمٹے ۔وزیر اعظم شیخ حسینہ نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دُرگا پوجا کے مقام اور ہندو برادری کے مندروں پر حملہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔شیخ حسینہ نے بھارت کو یہ مشورہ دیا کہ اسے شرپسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے۔ شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ بھارت میں بھی ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کو متاثر کرے اور ہمارے ملک میں ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا کرنا…

مسلمانوں پر ظلم ،عرب ممالک میں بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ

کویت سٹی (جانب منزل نیوز)بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری منظم تشدد اور قتل و غارت گری کے واقعات پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے انڈین حکومت سے مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ جب کہ مسلمانوں کے استحصال اور ان پر منظم تشدد کے خلاف مختلف مشرق وسطیٰ کے ممالک میں انڈیا کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع ہوگئی۔ بھارت کی ریاست آسام میں مسلمانوں کے خلاف جاری منظم تشدد اور قتل و غارت گری کے خلاف مختلف مشرق وسطی ممالک میں ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More