براؤزنگ ٹیگ

#indianfarmers

بھارت: کسانوں کا ایک سال سے جاری احتجاج ختم

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں ایک سال سے جاری کسانوں کا احتجاج مطالبات کی منظوری کے بعد ختم کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے کسانوں کے مطالبات کی تحریری منظوری کے بعد کسانوں کی جانب سے ایک سال سے جاری احتجاج کو ختم کردیا گیا ہے ۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی سرحد پرعارضی رہائش گاہوں میں مقیم ہزاروں کسانوں کی گھروں کوواپسی شروع ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ کسانوں نے گزشتہ سال نومبرمیں مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کا آغازکیا تھا۔ احتجاج کے دوران کسانوں کی پولیس کے…

کورونا وبا ،عالمی سیاحت کو 20کھرب ڈالر نقصان کا خدشہ

لاہور(پاک ترک نیوز) وبائی مرض کورونا نے جہاں ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا ہے وہیں پر عالمی سیاحت بھی اس کی لپیٹ میں آئے بغیر نہیں رہ سکی ہے۔ سیاحت کا شعبہ بھی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے شعبوں میں سے ایک ہے ۔اس وبائی مرض کے باعث عالمی سیاحت کو 20کھرب ڈالر نقصان کا خدشہ ہے اور اس سے وابستہ افراد بھی شدید متاثر ہوئے ہیں ۔اقوام متحدہ نے عالمی سیاحت کی بحالی کو ’’نازک‘‘ اور ’’سست‘‘ قرار دیا ہے۔ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے یہ پیش گوئی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یورپ انفیکشنز…

مودی کا متنازع قوانین واپس لینےکااعلان

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کے باعث نریندر مودی نے متنازع قوانین واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب میں مودی نے نہ صرف متنازع زرعی قوانین واپس لینے کااعلان کیا بلکہ عوام سے معافی بھی مانگی، کہا کہ کسانوں سے درخواست ہے احتجاج ختم کردیں۔ متنازع قوانین واپس لینے پر بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندرسنگھ نے مودی کاشکریہ ادا کیا جبکہ متحدہ کسان مورچہ کے رہنماؤں نے کسان مخالف قوانین کی واپسی کے اعلان کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More