بھارتی فوج کاٹرک دریا میں گرنے سے افسر سمیت 9اہلکار ہلاک
نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارتی علاقے لداخ میں فوجی ٹرک دریا میں گرنے سے جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
واقعہ لیہہ سے 150 کلومیٹر دور کیاری میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً شام 5 بجے پیش آیا۔ لیہہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی ڈی نیتیا نے واقعہ کی تصدیق کی۔
حکام کے مطابق ٹرک میں 10 فوجی سفر کر رہے تھے اور قافلے میں 5 گاڑیاں تھیں۔ حادثے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام زخمی فوجیوں کو طبی مرکز میں لے گئی، جہاں ان میں سے 9 کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
پی ڈی نیتیا نے بتایا…