کیپیٹل ہل حملہ کیس : ڈونلڈ ٹرمپ پرفرد جرم عائد
واشنگٹن (پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل حملہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائی گئی فرد جرم میں ان پر امریکا کو دھوکہ دینے اور لوگوں کے حقوق پامال کرنے کے الزامات شامل ہیں۔ سابق صدر پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے 2020 کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، ان پر کار سرکار میں مداخلت کرنے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔