براؤزنگ ٹیگ

Indonesia

ایشیائی ممالک عالمی طاقتوں کے ہاتھوں شطرنج کے مہرے نہ بنیں،چینی وزیر خارجہ

جکارتہ(پاک ترک نیوز) چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک عالمی طاقتوں کے ہاتھوں شطرنج کے مہرے نہ بنیں،خطے کے بہت سے ممالک پر فریق بننے کے لیے دباؤ ہے، خطے کو جغرافیائی سیاسی اعتبار سے الگ رکھنا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے انڈونیشیا میں آسیان (ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز) کے سیکریٹریٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک عالمی طاقتوں کے ہاتھوں شطرنج کے مہرے نہ بنیں، ہمارے خطے کا مستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہونا چاہیئے۔ چینی وزیر خارجہ کا مزید…

2برس بعد غیر ملکی عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئی

ریاض(پاک ترک نیوز) 2برس بعد غیر ملکی عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ ایئرپورٹ پہنچ گئی ۔جہاں حکام نے ضیوف الرحمن کا استقبال کیا۔ یاد رہے کہ 2 برس سے کورونا پابندیوں کے باعث حج کو صرف مقامی عازمین تک محدود رکھا گیا تھا، تاہم رواں برس اپریل میں سعودی عرب کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ عازمین حج ادا کر سکیں گے۔ انڈونیشیا سے پہنچنے والی پہلی پرواز کے خوش نصیب مسافرآئندہ ہفتوں میں مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ سعودی حکام نے طویل پابندیوں کے بعد عازمین حج کی آمد کو…

ایشیا ہاکی کپ ،جاپان نے پاکستان کو شکست دیدی

جکارتہ (پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔ جاپانی کھلاڑیوں نے 14ویں،15ویں اور پھر 27ویں منٹ میں گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔ دوسرے کوارٹر کے 23 ویں منٹ قومی کھلاڑی اعجاز احمد نے گول سکور کیا، جبکہ 30 ویں منٹ میں مبشر علی نے پنالٹی کارنر سے بال کو جال میں ڈال کر سکور کو تین دو تک پہنچایا، اسی پر میچ کا اختتام ہوا۔

ایشیا ہاکی کپ کی میزبانی انڈونیشیا کو مل گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) ایشیا ہاکی کپ کا میلہ انڈونیشیا میں سجے گا ۔ ایشین ہاکی فیڈریشن اور انڈونیشن ہاکی فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا ہاکی کپ 23 مئی سے جکارتہ میں شرو ع ہوگا، ایونٹ کا فائنل یکم جون کوکھیلاجائے گا۔ ایشیا کپ کی پہلی چار ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گے ۔ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے ۔ اے ایچ ایف اور انڈونیشین ہاکی فیڈریشن کے درمیان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے معاہدے کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو ایشین ہاکی فیڈریشن طیب اکرام اور انڈونیشیا…

انڈونیشیا میں بوئنگ کے میکس-737 طیارےپرملک میں پرواز پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ

جکارتہ (پاک ترک نیوز) انڈونیشیا نے ملک میں پیش آنے والے فضائی حادثے میں تباہی کےتین سال بعد بوئنگ کے میکس737- طیارے پر سے ملک میں پرواز پر عائد پابندی اٹھا نے کااصولی فیصلہ کیا ہے۔تاہم اس پر عمل درآمد ضروری انتظامات کے بعد کیا جائے گا۔یہ پابندی 2018 میں مقامی ائرلائن "لائن ائر" کے میکس 737- کوپیش آنے والےفضائی حادثے میں تباہی کے بعد لگائی گئی تھی۔ انڈونیشیاء کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ مقامی کیریئر لائن ایئر کے ایک میکس- 737ہوائی جہاز کی اندرون ملک پرواز کےاکتوبر 2018 میں…

پاکستان سمیت 6ممالک کےشہری براہ راست سعودی عرب آسکیں گے

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6ممالک (پاکستان، بھارت، مصر، انڈونیشیا، برازیل اور ویتنام)پر عائد براہ راست سفری پابندی کے خاتمے کا اعلان کردیا ان ممالک کے شہری براہ راست سعودی عرب آ سکیں گے۔تاہم انہیں سعودی عرب آنے پر صرف پانچ روز کا قرنطینہ کرنا پڑے گا ۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں خصوصی قرنطینہ سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔یہ قرنطینہ سنٹرز سعودی شہر جدہ، ریاض، دمام الخبر اور ظھران میں قائم کئے گئے ہیں۔ سعودی عرب آنے والوں کو 5 دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا، مسافر ایئرپورٹ سے براہ…

انڈونیشیا :ماحول کو صاف رکھنے کیلئے لائبریرین کا انوکھا اقدام

جکارتہ(پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں لائبریرین ریڈن رورو کی کتابوں سے مثالی دوستی ہے اور وہ بچوں میں بھی اس عادت کو بیدار کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔بچے کچرا دے کر کتاب حاصل کرسکتے ہیں، صرف پلاسٹک کی چیزیں کچرے کی گاڑی میں ڈالیں اور نئی کتاب اٹھالیں۔خاتون نے اپنی موبائل کچرا لائبریری سے تین سال میں کئی بچوں کو علم دوست بناچکی ہیں اور انہوں نے اپنا یہ سفر جاری رکھا ہوا ہے، وہ چاہتی ہیں کہ بچوں میں بھی مطالعے کا شغف پیدا ہوجائے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں ریڈن رورو نامی علم دوست خاتون…

انڈونیشیا میں زلزلہ ، 3 افراد ہلاک

جکارتہ(پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 4.8 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔چینی ذرائع ابلاغ نے انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور قریبی جزیرے لو مبوک میں مقامی وقت کے مطابق علیٰ الصبح 3 بجے 18منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے بالی جزیرے میں کئی گھر گر گئے جس کے نتیجے میں ملبے تلے دبے 3 افراد ہلاک اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔زلزلے کا مرکزضلع کرنگاسیم سے 8 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب سطح زمین…

انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کا دورہ ترکی،دو طرفہ تعلقات پر غور

استنبول (پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مارسودی تین روزہ دورے پر ترک کے دورہ پر پہنچ گئی ہے ۔ آج سے شروع ہونے والا دورہ 13 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ترک امور خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ترکی آئی ہیں ۔ تین روزہ دورہ پر دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی و عالمی موضوعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ترک خاتون اور انڈونیشیا کے نوجوان کی آن لائن منگنی، رشتہ داروں کی شرکت

ترکی کی 22 سالہ خاتون ایدانور یلدیز اور انڈونیشیا کے 27 سالہ محمد متاولی کی دو سال قبل انڈونیشیا میں ملاقات ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ دونوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منگنی کی رسم ادا کی جس میں دونوں کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ ایدانور یلدیز 2019 میں دونوں ملکوں کے طلبہ کے ایک ایکسچینج پروگرام کے تحت انڈونیشیا گئیں تھیں جہاں ان کی ملاقات صوبہ جمبی کے محمد متاولی سے ہوئی جو وہاں ایک ریسٹورنٹ چلاتے ہیں۔ ترک صوبے برسا کی ایدانور اور محمد متاولی کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہا اور پھر یہ دوستی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More