براؤزنگ ٹیگ

#indvssl

ورلڈ کپ : بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے 358رنز کا ہدف دیدیا

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے 358رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈ ے سٹیڈیم میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 33ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 357رنز بنا ئے ۔ بھارت کی جانب سے شبمن گل نے 92،ویرات کوہلی نے 88،شیریاس ایئر نے 82رنز بنائے ۔ سری لنکا کی جانب سے مدوشنکا نے 5،چامیرا نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

ورلڈ کپ : بھارت کی سری لنکا کیخلاف پہلی وکٹ گر گئی

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 33ویں میچ میں بھارت کی سری لنکا کیخلاف پہلی وکٹ گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 33ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو کپتان روہت شرما چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 12رنز بنا لئےہیں ۔ویرات کوہلی 8جبکہ شبمن گل بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت ابھی تک میگا ایونٹ میں ناقابل…

ورلڈ کپ :بھارت کوسری لنکا کا چیلنج درپیش

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 33ویں میچ میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ممبئی کے وانکھنڈے کرکٹ سٹیڈیم میں آج 33ویں میچ میں بھارت کا مقابلہ سر ی لنکا سے ہو گا۔ بھارت نے اب تک ایونٹ میں 6میچز کھیلے ہیں اور اب تک ناقابل شکست ہے ۔سری لنکا نے بھی 6میچز کھیلے ہیں تاہم اسے صرف دو میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اورسری لنکا کل مد مقابل

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اورسری لنکا کی ٹیمیں کل مد مقابل آئیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں دفاعی چیمپئن سری لنکا اور بھارت کل فائنل میں ٹکرائیں گے ۔گزشتہ برس سری لنکا نے ایشیا کپ کا ٹورنامنٹ ٹی ٹونٹی پر مشتمل تھا جس میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ ایشیا کپ اس سے قبل اب تک 8مرتبہ آخری معرکے میں مد مقابل آ چکے ہیں جس میں سری لنکا پلڑا بھاری جس نے پانچ مرتبہ کامیابی حاصل کی جبکہ تین مرتبہ بھارت نےجیت کا مزہ چکھا ہے ۔ یاد رہے کہ ایشیاکپ کا تاج سب سے زیادہ سات مرتبہ…

ایشیا کپ ،بھارت کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارتی سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے شیردل ٹھاکر کی جگہ اکشر پٹیل کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ سری لنکن کپتان شناکا کا کہنا ہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکا بھی بیٹنگ کرتا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More