براؤزنگ ٹیگ

#inerbank

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 222روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرمزید 1 روپے 94 پیسے تک سستا ہوگیا، ڈالرانٹربینک میں 222 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 22 ستمبر سے ڈالر کی قیمت میں 16روپے سے بھی زائد کی کمی ہوئی، 22 ستمبر کو ڈالر 239 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے بیرونی قرصوں کے بوجھ میں 2300 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔

ڈالر کی اڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ،نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) ڈالر کی اڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے امریکی کرنسی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق روپے کی بے قدری کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہاہے اور انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 48 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 239 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 57 روپے مہنگا ہو چکا ہے جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 22 جولائی کو روپیہ 228 روپے 36 پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا جب…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More