ایپل نے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کا اپ گریڈ ورژن پیش کردیا
سان فرانسسكو(پاک ترک نیوز) ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی۔ ایپل کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اسٹور سے آئی او ایس 15.2.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرلیں، جس کا سائز ایک جی بی ہے۔
آئی فون نے دنیا بھر میں موجود صارفین کو یقین دہانی کرائی کہ نئی اپ ڈیٹ میں پرانے ورژن کی طرح خرابیاں نہیں ہوں گی اور یہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق آئی او ایس کے نئے ورژن میں میسج، فوٹوز اپ لوڈ اور کلاؤڈ کے مسائل کو دور کیا گیا ہے البتہ ایک…