ایرانی صدارتی انتخابات :کوئی امیدوارواضح اکثریت حاصل نہ کرسکا،پیزشکیان اور جلیل کے درمیان رن آف 5جولائی کو ہوگا
تہران:(دنیانیوز ) ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوارواضح اکثریت حاصل نہیں کر سکا۔
ایران کے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا جس کے بعد ایرانی وزیر داخلہ نے رن آف کا اعلان کردیا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جمعہ5 جولائی کو ہوگا، صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پیز شکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق اب تک 2کروڑ45 لاکھ ووٹ گنے جا چکے ہیں جس میں مسعود…