براؤزنگ ٹیگ

#IRANIPRESIDENT

وزیراعظم شہباز شریف کی نومنتخب ایرانی صدر اور برطانوی وزیراعظم کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب ایرانی اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ایرانی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے قریبی اور تاریخی تعلقات ہیں ۔ اسٹارمر کی قیادت میں برطانوی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید…

ایران :اصلاح پسند مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب

تہران (پاک ترک نیوز ) ایران میں اصلاح پسند مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان کامیاب ہوگئے ۔ ایران میں صدارتی انتخاب کے رن آف مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنے حریف اور سخت گیر رہنما سعید جلیلی پر باآسانی فتح حاصل کرلی ہے ۔ ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کی جانب سے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 3 کروڑ افراد نے الیکشن میں ووٹ ڈالے جن میں سے ایک…

ایرانی صدر کی وفات، اقوامِ متحدہ میں ایک منٹ کی خاموشی پر اسرائیل کی تنقید

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی پر اسرائیلی مندوب نے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیر کو منعقدہ اجلاس کے آغاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے پر اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے مندوبین نے کھڑے ہو کر ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی تھی۔ امریکا کے مندوب نے بھی اس دوران کھڑے ہوکر تعزیت کا…

فضائی حادثات میں جاں بحق ہونے والے صدور

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا بھر میں فضائی حادثات میں جاں بحق ہونے والے حکومتی عہدیداروں میں کئی ممالک کے صدور بھی شامل ہیں، ان میں پاکستانی سابق صدر ضیاء الحق، عراق کے سابق صدر عبدالسلام عارف اور برازیل کے نیورو ریموس کا نام قابلِ ذکر ہے۔ گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے باعث پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے حادثہ پیش آيا۔ حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کسی ملک کے صدر کا فضائی حادثے میں…

صدر مملکت اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، ایرانی صدر فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کو دل سے محسوس کرتے ، آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے۔ صدر مملکت نے ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور جاں بحق دیگر…

ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

تہران (پاک ترک نیوز) ایرانی میڈیا نے صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں، تاہم سرکاری سطح پر اس کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ آج صبح مل جانے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں تھیں۔ حادثے کی وجہ بارش اور شدید دھند…

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور(پاک ترک نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسانی لاہورپہنچ گئے ۔مزار اقبال پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی بھی کی ۔ تفصیلات کےمطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی کی لاہور آمد کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر سے پنجاب کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، اس موقع پر ایرانی صدر کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے مزار اقبالؒ پہنچنے پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا، بادشاہی…

پاکستان اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر پاکستان اور ایران کے مابین 8 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔ تقریب میں پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون کے معاہدے کی دونوں فریقین نے توثیق کی، پاکستان اور ایران کے درمیان سول معاملات میں عدالتی معاونت کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان ویٹرنری اور جانوروں کی صحت کے شعبے…

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کے تین روزہ دورے پر پہنچنے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ون آن ون ملاقات ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان نیک خواہشات کا تبادلہ بھی ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد آپ…

ایرانی صدر بڑے وفد کے ہمراہ دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تجارت، صحت ، سیکورٹی، عدالتی اور زراعت سمیت مالیاتی شعبوںمیں تعاون پر بات چیت اور اہم معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لئے برادر ہمسایہ ملک پاکستان کے دو روز ہ سرکاری دورے کے آغاز پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ صدررئیسی، جو ایک اعلیٰ سطح کے سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں کا استقبال پاکستان کے وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ اور متعدد دیگر اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام نے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری موغدام بھی…

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر ایرانی سفیر کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ایرانی صدر کے وزٹ کے حتمی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ایرانی صدر کے دورے کے دوران مجوزہ معاہدوں پر بھی گفتگوہوئی۔ ایرانی سفیر نے ایران کے صدر کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ایرانی سفیر نے محسن نقوی کو وزیرداخلہ کا عہدہ…

پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے، وزیر اعظم

نیویارک(پاک ترک نیوز) نیویارک میں مباحثے سے خطاب میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ترقیاتی اہداف کیلئے وسائل اور سرمایہ کاری سے متعلق مباحثے سے خطاب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے پاس ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے وسائل کی کمی ہے، قرض میں جکڑے ملکوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔ نگران وزیراعظم گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو اجلاس میں…

ایران نے نیا جدید ترین ڈرون "مہاجر۔10ـ” متعارف کرا دیا

تہران (پاک ترک نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ہماری طاقتور مسلح افواج ایران کے خلاف جارحیت میں ملوّث کسی بھی ہاتھ کو کاٹ دیں گی۔ گذشتہ روز ایران نے اپنا جدید ترین مقامی ساختہ ڈرون متعارف کروایا ہے جو زیادہ بلندی پر اور طویل عرصے تک پرواز کر سکتا ہے۔ایران کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کے جشن کی تقریب میں ’’مہاجر-10‘‘ ڈرون متعارف کرایا گیا ہے۔اس تقریب میں صدر ابراہیم رئیسی بھی شریک تھے۔ ایرانی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ نیا ڈرون ’’مہاجر-6‘‘کا اپ گریڈ ورژن ہے۔امریکی حکام…

وزیراعظم شہباز شریف سے روسی اور ایرانی صدر سمیت دیگر سربراہان مملکت کی ملاقات

سمرقند(پاک ترک نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ مملکت کے سالاجہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت تاجکستان اور ازبکستان کے صدور سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم آفس کےمطابق عالمی رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات…

دورہ ایران، جنرل ندیم رضا کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر سے ملاقات

تہران(پاک ترک نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اپنے دورہ ایران کے آخری مرحلے میں وفد کے ہمراہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے  ملاقات کی ہے جس میں خطے میں سیکورٹی کے امور اورافغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر رئیسی نے دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کے حالات کو بہتر بنانے میں پاکستانی حکومت اور فوج کے تعاون کو سراہا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان خوشگوار تعلقات دونوں ممالک کی مشترکہ…

ایرانی صدر نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا

ایرانی صدر نے دورہ روس کے دوران وہاںکے ذرائع ابلا غ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ تھا جس نے جوہری معاہدے کی خلاف ورز ی، اسے ٹھیک کرنے کہ ذمہ داری بھی امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ صدر ابراہیم ریئسی نے کہا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ویانا مذاکرا ت کو بہت سنجیدگی سے لیا۔ معاہدے کی بحالی میں رکاوٹ واشنگٹن کا رویہ ہے۔ ابھی تک ہم نے جو دیکھا ہے وہ امریکیوں کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں ۔ امریکہ نے معاہدے کی باضابطہ خلاف ورزی کی۔ جوہری معاہدہ جسے باضابطہ طور پر جوائنٹ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More