براؤزنگ ٹیگ

#isanbul

ترک وزیر دفاع کی شامی ہم منصب سے 11برس بعد ملاقات

ماسکو(پاک ترک نیوز)ترکیہ کےوزیر دفاع ہولوسی آکار نے اپنے شامی ہم منصب علی محمود عباس کے ساتھ 11 سال میں پہلی بار ماسکو میں ملاقات کی ہے۔جسے فریقین کی جانب سے تعمیری قرار دیا گیا ہے۔ روسی سرکاری میڈیا کے مطابق ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار کے ہمراہ نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کے سربراہ ہاکان فیدان گذشتہ روز بات چیت کیلئے روس کے دارالحکومت ماسکو گئے۔ شام اور روس کے انٹیلی جنس سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ تعمیری میٹنگ میں شامی بحران، پناہ گزینوں کا…

ترکیہ ،کرایوں میں 159فیصد اضافہ، انقرہ پہلے، ازمیر دوسرے اور استنبول تیسرے نمبر پر

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں کرایوں مین 159 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق، گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں اکتوبر میں ترکی میں کرایہ کی قیمتوں میں اوسطاً 159 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ مطالعہ، جو Bahçeşehir یونیورسٹی کے سینٹر فار اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ (BETAM) اور آن لائن کلاسیفائیڈ اشتہارات کے پلیٹ فارم sahibinden.com نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق کرایہ کی اوسط قیمت 62.2 ترک لیرا فی مربع میٹر تک بڑھ گئی۔ دارلحکومت انقرہ میں کرائے کی قیمتوں میں سالانہ 168.4…

استنبول دھماکہ ،ترکیہ پولیس نے 46افراد کو گرفتار کرلیا

استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی استنبول میں ہونے والے دھماکے کے الزام میں 46 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 81 زخمی ہو گئے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک تین سالہ بچی اور اس کا والد بھی شامل ہیں۔ وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ افراد میں ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استقلال ایونیو میںبم رکھنے والے شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ سویلو نے مشہور شاپنگ اور سیاحتی مقام میں اتوار کے دھماکے کے لیے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More