ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شامل ہونے کا اعلان
انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے کیس میں شامل ہونے کے لیے اپنی درخواست باقاعدہ طور پر جمع کرادی۔
ترکیہ کے نائب صدر سیودیت یلماز نے بتایا کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے معاملے پر ذمہ دار ٹھہرانا ضروری ہے۔
ترک نائب صدر سیودار یلماز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ملک کی جانب سے تیار کی گئی جامع فائل قانون کی بالادستی اور اسرائیل کو مجرم ٹھہرانے کے حوالے سے اہم اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی اقدار، بین الاقوامی قانون اور اداروں پر اعتماد اس…