براؤزنگ ٹیگ

#isi

حکومت نے آئی ایس آئی کوشہریوں کی فون کال سننے، ٹریس کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی منظوری دے دی۔ آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ کابینہ نے فیصلے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔ فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کا نامزد کیے گئے افسر کو فون کال میں مداخلت یا اس کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا۔ ایجنسی اس کام کے لیے گریڈ 18 سے کم کے افسر…

وزیراعظم کی شاندار آپریشن کرنے پر آئی ایس آئی کو دلی مبارکباد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے شاندار آپریشن کرنے پر آئی ایس آئی کو دلی مبارکباد دی ہے اورکہا ہے کہ بی این اے کے بانی کی گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے اور امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے میں مدد ملے گی۔ شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کے بانی کی گرفتاری کے لیے ایک شاندار آپریشن کرنے پر آئی ایس آئی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔…

جنوبی وزیرستان ،دہشت گردوں سے مقابلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بریگیڈئیر برکی کا تعلق انٹر سروسز انٹیلیجنس سے تھا، انہوں نے پاکستان میں وحشیانہ حملوں خصوصاً…

ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے ٹیم کینیا جائے گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ہائی پرفائل ٹیم کینیا جائے گی۔ وفاقی حکومت نے کینیا میں جاں بحق ہونیوالے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے تین رکنی ہائی پروفائل ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔تین رکنی ٹیم میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، انٹر سروسز انٹیلیجنس سروس (آئی ایس آئی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ٹیم ہائی پروفائل قتل کی تحقیقات کےلیے فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More