براؤزنگ ٹیگ

#islamaba

پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.72 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز تیار کر لی گئی جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ آج رات نئی قیمت کا اعلان کرے گی۔

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 69 ہزار کی حد عبور

کراچی(پاک ترک نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر لی۔ دن کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں 637 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 054 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ 4 اپریل کو سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار 416 پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی کی قدر میں…

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل چیلنج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستیں دائر کیں جبکہ دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ توشہ خانہ کیس میں 28نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ درخواست…

جوڈیشل کمیشن کا آڈیو لیکس کے فرانزک ٹیسٹ کرانے اور کارروائی پبلک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آڈیو لیکس پر قائم جوڈیشل انکوائری کمیشن نے لیک شدہ آڈیو کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے تمام آڈیوز کے فرانزک ٹیسٹ کرانے اور کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے کارروائی سپریم کورٹ اسلام آباد بلڈنگ میں شروع کر دی ہے، کمیشن میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان شامل ہیں۔ انکوائری کمیشن کا کہنا تھا کہ کوئی حساس معاملہ سامنے آیا…

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6اکتوبر کو طلب، صدر خطاب کریں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات 6 اکتوبر کو شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54، ایک، اور 56، تین، کے تحت طلب کیا گیا۔

سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمن کا بھی فوری انتخابات کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے بھی فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے، اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا جے یو آئی ف کا مؤقف نہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اس کی امانت واپس کرنا ذمہ داری ہے، انتخابی نظام میں کوئی خامی ہے تو وقتی طور پر اصلاحات کی جائیں، موجودہ اسمبلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کر لیں، نئی حکومت زیادہ سے زیادہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More