براؤزنگ ٹیگ

#islamabaad

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام کو ہوگا۔ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس اورایتھیلیٹ ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر25 لاکھ روپے انعام دینے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے اسکریننگ ٹیسٹ کیلئے این ٹی ایس کو 2 کروڑ 91 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کے حوالے سے بھی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔ اقتصادی رابطہ…

وزیر اعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹریٹجک ریاستی ملکیتی اداروں کے علاوہ دیگر تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کی طرف سے نجکاری پروگرام 2029-2024 کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔ اجلاس کو حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے پری…

غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی: سرفراز بگٹی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلا سے متعلق تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی، غیر قانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلاء میں دو روز باقی ہیں جس کے تحت حکومت نے ایکشن پلان مرتب کرلیا ہے۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا سے متعلق جیو فیسنگ اور جیو میپنگ مکمل کرلی ہے، ڈاکومنٹ رجیم کی پالیسی میں ہم پاسپورٹ اور ویزہ لیکر آنے والوں کی…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قراردیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قراردینے کی درخواست دائرکی تھی، اس سے قبل سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم…

یونان کشتی حادثے میں بدقسمتی سے ابھی تک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) یونان کشتی حادثے میں بدقسمتی سے ابھی تک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار بریفننگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یونان کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیںبدقسمتی سے ابھی تک لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ پاکستان کا یونان میں سفارتخانہ بھرپور انداز میں اس معاملے پر کام کر رہاہےابھی تک 83 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ابھی تک پاکستانیوں کی اصل تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب اور عملے نے اس واقعہ میں…

عمران خان کے خاتون جج دھمکی کیس میں وارنٹ گرفتاری 16مارچ تک معطل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سیشن کورٹ اسلام آباد نےعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کردیئے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے سول جج نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے سول جج کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا تاہم سیشن جج طاہر محمود کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج سکندر خان کی عدالت میں درخواست دائرکی گئی۔ ڈیوٹی جج سکندر خان نے درخواست…

شہباز گل کیس میں حکومت بھاگ رہی ہے ،فواد چودھری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ یہ صرف ٹارچر کرنے کے لیے یہ ریمانڈ لینا چاہتے ہیں۔یاد رکھیں پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل کیس میں حکومت بھاگ رہی ہے اور حکومت کے وکیل دلائل دینے کے لیے تیار نہیں، یہ معاملہ جلد حل کی طرف جانا چاہیے تشدد کسی صورت بھی نہیں بنتا۔ اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے لیے چونکا دینے والی بات ہے کہ ہائی کورٹ سے…

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 42پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔ صارفین سے 3 ماہ تک 42 پیسے ہر ماہ وصول کیے جائیں گے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کی۔قیمتوں میں اضافہ سرمائی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More