براؤزنگ ٹیگ

#islamabadhighcourt

رانا شمیم بیان حلفی سے منحرف، ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم اپنے بیان حلفی سے منحرف ہو گئے، ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگ لی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کیس میں نیا غیر مشروط معافی نامہ بھی جمع کروا دیا۔ رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا غیر مشروط معافی نامہ داخل کرا دیا ہے، رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے۔ معافی نامے میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں غلطی سے ہائی کورٹ کے جج کا نام شامل ہو گیا تھا، اپنی…

لاپتہ افراد کی تلاش میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم کی عدالت کو یقین دہانی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔ وزیراعظم نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ لاپتہ افراد کی تلاش میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، بہت مہینوں سے لاپتہ افراد کے کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں، اس پر ریاست کا وہ رویہ نظر نہیں آتا جو ہونا چاہیے، لوگوں کو غائب کرنا ریاست کی غیر اعلانیہ پالیسی ہے، وزیراعظم یہ کیسز حل کریں…

عمران خان پر توہین عدالت کیس میں 22ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین کیخلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کا جواب مسترد کرتے ہوئے 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ کر رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ…

آرمڈ فورسز کے بارے میں یہ بیان، کیا ان کا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقاریر کو براہ راست دکھانے کے پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہر شہری محب وطن ہے اور خاص طور پر آرمڈ فورسز کے بارے میں یہ بیان، کیا ان کا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقاریر کو براہ راست دکھانے کے پیمرا نوٹیفکیشن کے خلاف سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پیمرا کو…

توہین عدالت کیس، عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عمران خان اپنے وکلا کے ساتھ پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان سے کہا کہ آپ کا تحریری جواب پڑھ لیا ہے، ماتحت عدالت کے ججوں سے متعلق جو کہا گیا اسکی…

فضل الرحمن ،رانا ثنا اللہ اور مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمن ،رانا ثنا اللہ اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا اور متعلقہ فورم نہ ہونے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی پٹیشن ہے…

عطا تارڑ سمیت 14 ن لیگی رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ سمیت 14 ن لیگی رہنماوں کی پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔عدالت نے 25، 25 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 14 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کل رات ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس کی بھی دائر کریں گے، جب درخواست ہمارے سامنے آئے گی دیکھ لیں گے۔

شہبازگل کا مزید ریمانڈ؟ سیشن کورٹ درخواست سنے، آج ہی فیصلہ بھی کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن جج کو نظرثانی درخواست آج ہی دوبارہ سن کر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں جاری کیے گئے فیصلے کے مطابق عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی درخواست منظور کرلی۔ فیصلے کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف…

پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کو عدالت میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ واری منظور ی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف باضابطہ درخواست دائر کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اوپر بڑا ریفرنس دائر کرنے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن چکا ہے، جو ہمیں قابل قبول نہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج الیکشن…

دنیانےہماری کوروناسےمتعلق پالیسی کوتسلیم کیا،عمران خان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیانےہماری کوروناسےمتعلق پالیسی کوتسلیم کیا۔پاکستانی سفیرکوکہاگیاعمران خان روس کیوں گیا،امریکاناراض ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارےاتحادیوں میں بہت سےلوگ لوٹےبن گئے۔سندھ ہاؤس میں منڈی لگی۔ہمارےارکان اسمبلی کو 30،30 کروڑروپےکی پیشکش کی گئی۔سندھ ہاؤس میں جوبولیاں لگیں اس کےبعدہماری حکومت گئی۔ہمارےارکان نےلوٹاہی بنناتھاتوپہلےچلےجاتےابھی کیوں گئے۔ سابق…

دورہ ترکیہ پر وزیراعظم کے اشتہارات کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کے بیرون ملک دوروں پر عوامی پیسوں سے اشتہارات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی گئی ۔ تحریک انصاف کے رہنما علی نوازاعوان نے غیر ملکی دوروں پر پبلک فنڈز کے استعمال کو چیلنج کیا اور موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کے ترکیہ کے دورے کے دوران میڈیا میں اشتہارات دیئے گئے ۔ اربوں روپے کے اشتہارات جاری کرنے پر عوام نے شدید ردعمل دیا۔ اس سے پہلے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عوامی پیسوں سے وزیراعظم یا کسی بھی سرکاری افسر کا…

اسلام آباد ہائیکورٹ سے شیخ رشید کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ سے شیخ رشید کو بڑا ریلیف مل گیا ۔ عدالت نے پولیس کو شیخ رشید کی گرفتاری سے روک دیا۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی، سابق وزیر داخلہ بھی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا شیخ رشید ابھی ڈی نوٹیفائی تو نہیں ہوئے؟ اس پر شیخ رشید نے بتایا کہ میں ابھی بھی قومی اسمبلی کا ممبر ہوں، آپ کا سارے پاکستان میں حکم نامہ جاری…

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کے کارکنوں کوہراساں نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کوہراساں نہ کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد اورڈپٹی کمشنرکونوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا2014 کے دھرنے میں جو ہوا اس کی ذمہ داری عدالت لے سکتی تھی؟ جس نے بھی کیا تھا اس کو آج تک کسی نے پکڑا نہیں، یہ تو حکومت کو دیکھنا چاہیے جو آئینی حق ہے پرامن طریقے سے کرنے دینا چاہیے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے خلاف درخواست…

30روزمیں الیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ سنانےکا حکم معطل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30روزمیں الیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ سنانےکا حکم معطل کردیا۔چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےحکم سنادیا۔ پاکستان تحریک انصاف کو بڑا ریلیف مل گیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30روزمیں الیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ سنانےکا حکم معطل کردیا۔فیصلہ پی ٹی آئی کی درخواست پر کیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکیل شاہ خاور نے…

وزیراعظم عمران خان ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور دیگر کیخلاف غداری کی درخواست دائر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری نے وزیراعظم عمران ،امریکی سفارتخانے ، ڈپٹی سپیکر ،اور وفاقی وزراکیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ نے وزیراعظم عمران خان، امریکی سفارتخانے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وفاقی وزرا فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے امریکی سازش کا الزام لگایا تھا،…

علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے کا اہل قرار دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی بھی کالعدم قرار دی ہے ۔بکا خیل میں پی ٹی آئی امیدوار مامون الرشید کی نااہلی برقرار رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل میئر کیلئے تحریک انصاف کےامیدوارعمرامین گنڈاپور کی نااہلی کا فیصلہ 3 روز قبل معطل کیا تھا اورالیکشن کمیشن سے جمعہ تک…

سابق چیف جج گلگت کیخلاف توہین عدالت کیس،7جنوری کوفردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ عدالت نے رانا شمیم اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم، اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد علی شاہ بطور عدالتی معاون پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ…

رانا شمیم توہین عدالت کیس ،فرد جرم کا فیصلہ مؤخر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم توہین عدالت کیس میں فرد جرم کا فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے تمام فریقین کو کاؤنٹر بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم کیخلاف توہین عدالت کیس پر سماعت ہوئی، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اور میر شکیل الرحمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ اٹارنی جنرل خالد جاوید ،ایڈوکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی ، عامر غوری ،صحافی انصار عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ رانا شمیم نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More