براؤزنگ ٹیگ

#islamabadlongmarch

ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے ،عمران خان

پشاور (پاک ترک نیوز ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے اور ہمارا احتجاج بھی اسی وجہ سے تھا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی ہمارے پرامن احتجاج پر شیلنگ کی ہم عالمی سطح پر اس چیز کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے روس سے سستا تیل خریدا کیونکہ ان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے لیکن ہمارے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے…

کسی بھی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، رانا ثنا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے گھر سے اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کا ثبوت ہے۔کسی بھی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائیں ، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوچکا ، یہ شخص اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، راستوں کی بندش سے شہریوں کی…

پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ چل پڑا ،پولیس کی شیلنگ،لاٹھی چارج

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ چل پڑا ۔ لاہور میں پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی تاہم کارکنوں نے تمام رکاوٹیں ہٹا دیں اور پی ٹی آئی کا قافلہ راوی پل پہنچ گیا ۔ دوسری جانب رکاوٹیں ہٹانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماحماد اظہر کا قافلہ شاہدرہ ٹول پلازہ عبور کرگیا، شاہدرہ ٹول پلازہ پر انتظامیہ کی بڑی رکاوڑٹیں لگائی تھیں، حماد اظہر نےکارکنوں کے ہمراہ راوی پل بتی چوک پر کنٹینر ہٹا دیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور…

فتنہ فساد مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی،رانا ثنا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فتنہ فساد مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فتنہ فساد مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی اب گالیوں سےگولیوں پرآگئی ہے۔پی ٹی آئی کی لیڈرشپ…

معیشت ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران کی شرپسندی رکاوٹ بنتی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران صاحب کی شرپسندی اس کے راستے کی رکاوٹ بنتی ہے۔معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے راستے میں ’سرخ لکیر‘ کھینچ دی ہے، کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہ کرکے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، معیشت اور عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران صاحب کی شرپسندی اس…

جب بھی اقتدار ہاتھ لگتا ہے تو ن لیگ فسطائیت پراترتی ہے، عمران خان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ جب بھی اقتدار ہاتھ لگتا ہے تو ن لیگ فسطائیت پراترتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن (کٹھ پتلیوں کی) ڈوریاں تھامنے والوں پربھی سنجیدہ سوالات اٹھارہا ہے جب کہ معیشت پہلے ہی تباہی کے گڑھے میں اتر چکی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ و پنجاب میں پارٹی کیخلاف مذمت اور چھاپوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ پُرامن احتجاج ہمارے شہریوں کا حق ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان و رہنماؤں کیخلاف…

پی ٹی آئی لانگ مارچ ، لاہور کے داخلی و خارجی راستے سیل

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت نے لاہورکے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا۔ حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، متعدد شہروں میں پولیس کے کریک ڈاون کے دوران سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ شہر میں راوی پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ، پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، پرانا راوی پل ہیوی ٹریفک کے لیے پہلے ہی بند ہے،جبکہ موٹروے پر بھی لاہور سے اسلام آباد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More