براؤزنگ ٹیگ

#islamabd

ملک میں انٹرنیٹ کے مسائل حل ہونا شروع، سوشل میڈیا ایپس چلنے لگیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے متعلق مسائل حل ہونا شروع ہو گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا ایپس بتدریج اور مختلف علاقوں میں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ ملک میں کئی ماہ سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست اور سوشل میڈیا ایپس نہ چلنے کے مسائل کی وجہ سے کاروباری طبقہ، فری لانسرز، تعلیمی ادارے، طلبہ سمیت تمام صارفین شدید ذہنی کوفت کا شکار تھے اور ان مسائل کی وجہ سے انفرادی سطح کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی بھاری نقصان کا سامنا تھا۔ تفصیلات کےمطابق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ڈاؤن ہونے کی وجہ سے…

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں؛ نائب امیر تحریک لبیک ظہیر الحسن شاہ گرفتار

لاہور(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر نائب امیر ٹی ایل پی ظہیر الحسن شاہ کو گرفتار کرلیا گیا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر پولیس نے ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کرلیا۔ ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔ اس سے قبل چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی کے نائب امیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف تھانہ…

پی ٹی آئی نے قومی اور کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی

پشاور (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اور خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی منظوری کے بعد مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادی گئی ہے۔ کے پی اسمبلی کے لیے فہرست میں مشال یوسفزئی، فوزیہ بی بی، عائشہ نسیم، عظمیٰ ریاض، ساجدہ حنیف، گل نسرین علی، فریدہ قریشی، فرزانہ جاوید، شکیلہ ربانی، فائزہ مبشر، حمیرا نواز، صائمہ خالد، خوشبو اور فرزانہ کے نام…

پاکستان مارخور کے تحفظ کے لیے عالمی کوششوں کا خواہاں

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) پاکستان مارخور کے تحفظ کے لیے عالمی کوششوں کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مجموعی ماحولیاتی نظام میں اس کے کردار کو دیکھتے ہوئے مارخور کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کی حمایت کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر منیر اکرم نے اس اہم جانور کے تحفظ کے لیے حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک ضمنی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "پاکستان کے لیے مارخور کی ایک خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ ہمارا قومی جانور ہے۔ سفیر اکرم نے UNEP اور IUCN کے…

وزیراعظم کی عمان کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے مسقط کے ضلع وادی کبیر میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی میتوں کی وطن واپسی اور زخمیوں کے علاج کیلئے عمان کی جانب سے فوری اقدامات اور پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ تعاون کو…

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علییوف وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 اور 12 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ پاکستان کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہو گی۔ آذربائیجان کے صدر کےدورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر…

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ہے، آئی ایم ایف کو بجٹ کے مشکل فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا، آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں اور گیس مہنگی کرنے کے اقدامات کو سراہا، اور معیشت کی بہتری کے لیے…

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ کی شق وار منظوری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر کی منظوری کا عمل جاری ہے۔ قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے اجلاس میں وزیرخزانہ اورسینیٹر اورنگزیب مطالبات زر منظوری کے لیے پیش کررہے ہیں۔ ایوان نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کا 14 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا، اس کے علاوہ کابینہ کا 3 ارب 51 کروڑ 89 لاکھ سے زائد کے مطالبہ زر منظور دی گئی۔شعبہ ہوا بازی کا 4 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور…

بلاول بھٹو کا بجٹ سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے عید کی مبارکباد کیلئے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا تھا اور انہیں وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا تھا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر جلد ملاقات کریں گے۔ وہ وزیراعظم کو وفاق اور پنجاب کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ بلاول بھٹو وفاقی بجٹ کے بارے میں پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی اورزیر زمین گہرائی 98 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔ اسلام آباد ، راولپنڈی، سوات ،پشاوراور مالا کنڈ پارا چنار، شمالی وزیرستان ، ، لوئر دیر، چار سدہ ،ہنگو اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ساتھ تاجکستان اور…

کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں کیلئے نئے اقدامات متعارف

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں کے لیے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کے ضوابط کے نفاذ پر زور دیا۔ ایف بی آر کے چیئرمین نے ریٹیلرز کو کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگیاں قبول کرنے کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کی یقین دہانی کرائی، اور کہا کہ اب کاروباری اداروں کے لیے اس طرح کے لین دین کی سہولت فراہم کرنا لازمی ہو گا۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے ریٹیلرز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی…

تاریخ گواہ ہم نے سیاست کو قربان کرکے معیشت کو بچایا،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے پاکستان کی معیشت کو بچایا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت ہوا۔اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے۔تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے پاکستان کی…

گردشی قرضہ: حکومت کا پیٹرولیم لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کرنے پر غور

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )حکومت بڑھتے ہوئے گردشی قرضے سے نمٹنے کیلئے پٹرولیم لیوی 60روپے سےبڑھا کر 80روپے فی لٹر کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق حکومت بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے عملی تجاویز پر کام کر رہی ہے جس میں موٹر پٹرول (موگاس) اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کو 60 سے 80 روپے فی لیٹر تک بڑھانا شامل ہے۔ اعلیٰ حکام پٹرولیم مصنوعات پر ایک اور محصول عائد کرنے اور گیس کمپنیوں کی آمدنی کی ضروریات سے زیادہ گیس ٹیرف میں اضافے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ حکومت گیس سیکٹر میں…

دورہ چین: وزیراعظم شہباز شریف کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اپنے 5 روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن میں موجود ہیں جہاں ان کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف آج پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و شراکت داری کیلئے فورم ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ وزیراعظم شہباز فورم میں گفتگو بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم شہبا ز شریف فورم کے دوران معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔…

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس 7جون کو طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس 7جون کو کراچی میں طلب کرلیا گیا۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ 7 جون بروز جمعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ یاد رہے کہ ملک میں 7 جون بروز جمعہ 29 ذیقعد ہوگی اور اسی روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں 8 جون بروز ہفتہ یکم ذی الحج اور 17 جون بروز پیر عیدالاضحیٰ ہوگی۔

وزیراعظم کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام چیلنج

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے،وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی۔ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی…

چینی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے: وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سے پاکستان-چین دو طرفہ معاشی تعلقات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں ۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے، چینی انڈسٹری خصوصاً چینی ٹیکسٹائل…

پاکستان کا خصوصی فلائٹ کی اجازت دینے سے انکار، کرغزستان میں طلبا ائیر پورٹ پر پھنس گئے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) کرغزستان میں پھنسے طلبا کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، ہاسٹلز سے نکلنے کے بعد متعدد طلبا ائیر پورٹ پر پھنس گئے جہاں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ کرغزبتان کے بشکیک کے ائیرپورٹ سے طلبہ کے رش آور طویل قطاروں کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی، بشکیک سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ سے این کے 6575 منسوخ کردی گئی ہے۔ طلبہ کے مطابق پرواز منسوخی پر ہم مناس ائیر پورٹ پر پھنس چکے ہیں نہ پاکستان آسکتے ہیں نہ واپس جاسکتے ہیں، مناس سے فلائٹ کو 125 طلبہ کو لے کر آج 11 بجے اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کرنا…

پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور کسی بی علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے ایران سے ٹھوس اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ ایرنی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں دونوں ممالک نے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ گوادر اور چاہ بہار کو جڑواں بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔ بھارت اورایران کے درمیان کسی معاملے پر ردعمل نہیں دیتے۔ یہ دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی…

عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کے عدالتی امور میں مداخلت اور دباؤ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو اتنا آگے لے کر نہ جایا جائے کیونکہ بات قومی سلامتی کی ہے۔ وزير اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد ہائی كورٹ كے جج بابر ستار كے عدالتی امور ميں مداخلت اور دباؤ كے الزامات كو مسترد كرتے ہوئے كہا ہے كہ كسی نے يہ پيغام نہيں ديا كہ آپ پيچھے ہٹ جائيں البتہ صرف ان كيمرا بريفنگ كا كہا گيا تھا جس كی درخواست قومی سلامتی كي وجہ سے کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More