براؤزنگ ٹیگ

#islamabda

حکومت سے مذاکرات کامیاب، فلور ملز نے ہڑتال موخر کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملزم نے کئی دن سے جاری ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومتی وزراء کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ایف بی آر کے حکام بھی شریک تھے۔ ملاقات میں مذاکرات ہوئے جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے فلور ملز کے ساتھ مذاکرات کا ٹاسک وفاقی وزیر احد چیمہ کو سونپا تھا، ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے۔ حکومت سے…

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ترک وزیر ہاکان فیدان خارجہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی بات چیت کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا، ملاقاتوں میں اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کونسل اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کا مل بیٹھنا وقت کی ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہیں جبکہ اجلاس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران کابینہ بھی شریک ہے۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، سرفراز بگٹی، مراد علی شاہ اور علی…

الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں بلے کے نشان کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سپریم کورٹ میں بلے کے نشان کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے اپیل واپس کر دی، ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے اپیل کیساتھ منسلک دستاویزات پڑھے جانے کے قابل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان ملنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

2گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ قابل برداشت نہیں ،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھوتہ نہیں کچھ بھی بکریں 2گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا،وزیراعظم نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی بحران پر مشاورت کی گئی۔ لوڈشیڈنگ کی وجوہات، محرکات اورسدباب کیلئےاقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا ہےکہ کچھ بھی کریں،2 گھنٹےسےزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں۔عوام…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More