براؤزنگ ٹیگ

#islamadb

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب 29 اپریل کو پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دیئے جانیکا امکان ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اقتصادی جائزہ کے ساتھ ہی پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط کی بھی منظوری دے گا۔ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط موصول ہو جائے گی اورقسط موصول ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ…

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا۔ جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کی گئی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 289 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 282 روپے 24پیسے ہوگئی۔ قیمتیں آئندہ 15 دن تک لاگو رہیں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس، 9 رکنی بنچ بنانے کی استدعا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔ سپریم کورٹ کا جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی بنچ میں شامل ہیں۔ درخواستگزار جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے بنچ کے سائز پر اعتراض عائد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 103 ملزمان زیر حراست ہیں، ان کے اہل خانہ عدالتی کارروائی…

بارش اورسیلاب کے متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بارش اورسیلاب کے متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔قدرتی آفات سے نبٹنے اور لوگوں کے ریسکیو و مدد کیلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو این ڈی ایم اے کی جانب سے حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی مدد، قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع اور ریسکیو و امداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی…

دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) این اے 55 راولپنڈی کے نتائج سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان نے کیس کی سماعت، این اے 55 سے کامیاب امیدوار ابرار احمد کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ کامیاب امیدوار کے وکیل نے کہا کہ ریٹرننگ افسر این اے 55 کا حتمی نتیجہ جاری کرچکا ہے، الیکشن کمیشن درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرے، مزید تحقیقات کے لیے معاملہ الیکشن ٹریبونل کو بھجوایا…

پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: آرمی چیف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ”پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس“ سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارا مذہب، تہذیب و تمدن ہر لحاظ سے ہندوؤں سے مختلف ہے نہ کہ ہم مغربی تہذیب و تمدن کو اپنا لیں، نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم، ثقافت و تہذیب و تمدن اور اپنے آپ پر بے پناہ اعتماد ہونا چاہئے۔ آرمی…

وزیراعظم شہباز شریف کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ عدالت نے شہباز شریف کو عدالت پیشی کےلیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی ، عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔ دوسری جانب عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More