براؤزنگ ٹیگ

#islambad

تاریخ گواہ ہم نے سیاست کو قربان کرکے معیشت کو بچایا،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے پاکستان کی معیشت کو بچایا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت ہوا۔اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے۔تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے پاکستان کی…

چیف جسٹس نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس نے عدالتی موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی ، جس کے تحت تعطیلات پندرہ جون کے بجائے پندرہ جولائی سے ہوں گی۔ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعدادزیادہ ہونے پرموسم گرما کی تعطیلات میں کمی کی گئی ہے۔ موسم گرما کی عدالتی تعطیلات پندرہ جون کے بجائے پندرہ جولائی سے ہوں گی، اگرچہ 2 ماہ کی تعطیلات ہوگی ، معزز ججز سے درخواست کی…

سپریم کورٹ کا صحافیوں کیخلاف نوٹسز فوری واپس لینے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)سپریم کورٹ میں صحافیوں کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کی جانب سے جاری نوٹسز سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت جاری ہے ۔ سپریم کورٹ نے تنقید کی بناء پر صحافیوں کے خلاف جاری نوٹسز فوری واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو صحافیوں کیساتھ ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ تنقید کرنا ہر شہری…

انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری، خوش اسلوبی سے انجام دیں گے: نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے اور الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے جو نگران حکومت خوش اسلوبی سے انجام دے گی، عوام کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح رہی ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہے ہیں، اقتصادی اعشاریوں کو صحیح سمت…

پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی ایک اور شرط پوری کردی ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 4.44 ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرکے آئی ایم ایف کی ایک بنیادی شرط پوری کردی۔ پہلی ششماہی کے دوران انکم ٹیکس 730 ارب روپے اضافے کے ساتھ 2.13 ہزار ارب روپے وصول کیا گیا جو کہ ہدف سے 335 ارب روپے زیادہ ہے، سیلز ٹیکس20 فیصد اضافے کے ساتھ 1.5 ہزار ارب روپے جمع کیا گیا، جو کہ مقررہ ہدف سے 220 ارب روپے کم ہے، جس کی بنیادی وجہ…

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر انتخابات 2024 کیلئے جاری شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر کے بجائے 13 جنوری تک کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی جبکہ اپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔ مزید برآں مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔ سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کے 12 دسمبر کے حکم نامے کے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل روک دیا جائے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ نوٹس جاری کررہے…

آج لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی جاتی ہے، ہمیں تو کبھی نہیں ملی: ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی جاتی ہے، ہمیں تو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حقائق ریکارڈ پر لاتا ہوں، آئین کہتا ہے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں، ہم بھی چاہتے ہیں نوے دن میں الیکشن ہوں، آئین کی باقی شقیں بھی سامنے رکھنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بجٹ میں الیکشن کیلئے مختض رقم 5 ارب روپے تھی، الیکشن کمیشن کو 54 ارب روپے درکار تھے، ہم نے الیکشن کمیشن کو 46 ارب روپے…

پی آئی اے کا شیڈول معاشی بحران کے باعث آج بھی متاثر ،مزید 40سے زائد پروازیں متاثر

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ شیڈول معاشی بحران کے باعث آج بھی متاثر ، اندرون اور بیرون ملک40سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ پی آئی اے کا مالی بحران سے جڑا ایندھن کا مسئلہ تاحال ٹھیک نہ ہوسکا جس کے باعث 2 ہفتوں سے پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ پی آئی اے کا آج بھی ملک بھر میں 40 سے زائد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، کراچی سے تربت، اسلام آباد، لاہور، جدہ، کوئٹہ اور سکھر کی دوطرفہ 16 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ سب سے زیادہ اسلام آباد کی 18 منسوخ…

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج 4 بجے ہو گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا، اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کی وجہ سے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بحث کی جائے گی، اس کے علاوہ اجلاس میں قومی اداروں کے احترام کے معاملے پر بھی بحث ہوگی۔ اجلاس میں خارجہ پالیسی، معاشی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی پر بھی بحث ہو گی، افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

کمانڈر رائل عمانی بحریہ رئیر ایڈمرل سیف بن نصیر بن محسن الراہبی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) کمانڈر رائل عمانی بحریہ رئیر ایڈمرل سیف بن نصیر بن محسن الراہبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے حال ہی میں ہونیوالی امن مشق میں شرکت پر عمانی ہم منصب کا…

وزیرِ اعظم سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وائس چیئرمین چائنہ اٹامک انرجی اتھارٹی (CAEA) لیو جنگ (Liu Jing)، پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ناظم المور پانگ چُن-شوئی (Pang Chunxue) متعلقہ اعلی سطحی چینی حکام کی شرکت. اسکے علاوہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال، انجینئیر خرم دستگیر، معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، طارق باجوہ اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کو چین کی پاکستان میں…

گزشتہ دور میں پختونخوا کو دوبارہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ دور میں پختونخوا کو دوبارہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔خیبر پختونخوا کو انسداد دہشت گردی کیلئے اربوں روپے دیئے گئے، ان کا حساب دیا جائے کہ وہ کہاں گئے؟۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈز کی مد میں 417 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ صوبوں ،وفاق کا حصہ تقسیم سے پہلے ایک فیصد تھا۔ خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے دیے گئے یہ پیسہ کدھر گیا؟۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More