براؤزنگ ٹیگ

#islmabad

رؤف حسن سمیت 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع ، 2 خواتین کی ضمانت منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کی درخواست منظور کرلی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سمیت دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کر دیا گیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ملزمان کے مزید 8روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے دلائل دیے کہ 100 واٹس ایپ گروپس میں یہ لوگ ایکٹو ہیں، رؤف حسن انٹرنیشنل اور ملکی میڈیا سیل کو ہیڈ کررہے ہیں، جبران الیاس کسی غیرملکی صدر کے ساتھ…

میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف میثاقِ معیشت کی بات کی، میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کے حل نہیں مل سکتے، اگر نیشنل اکنامک چارٹر بنانا ہے تو سب سے مشورہ کرنا ہوگا، یہاں بیٹھے دونوں طرف کے لوگوں سے بھی بات کرنی ہوگی، سیاسی مشاورت سے جو حل نکلتا ہے وہ زیادہ بہتر ہوتا ہے۔…

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل چیلنج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستیں دائر کیں جبکہ دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ توشہ خانہ کیس میں 28نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ درخواست…

پنجاب انتخابات کیس؛ سپریم کورٹ کا سٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنیکا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پنجاب انتخابات کے لیے فنڈز کے اجراء کے کیس میں سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو وزارت خزانہ کو 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن نے اِن چیمبر سماعت کی جس میں اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا میں بے بس ہے، پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا تو فنڈز کیسے جاری کریں۔…

منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہو گا،پارلیمنٹ نااہلی کا کی مدت کا تعین خود کرے ،سپریم کورٹ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ منحرف رکن کا پارٹی ہدایات کے خلاف ڈالا گیا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ کی تحریری فیصلے کے مطابق منحرف رکن کا پارٹی ہدایات کیخلاف ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہو گا،آئین میں پارٹی ہدایات کیلئے پارلیمانی پارٹی کا ذکر ہے، پارٹی ہیڈ کا نہیں،ووٹ ڈالتے وقت پارلیمانی پارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔ پارٹی ہدایت کیخلاف ووٹ ڈالنا پارلیمانی جمہوری نظام کیلئے تباہ کن…

پی آئی اے پہلی بار اسلام آباد سے باکو کیلئے براہ راست پروازشروع کرے گا

باکو ( رضا سید/پاک ترک نیوز)پی آئی اے نے تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد اور باکو کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کی ہیں۔ افتتاحی پرواز 06 جون 2022 کو چلائی گئی۔ سی ای او پی آئی اے عامر حیات اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر H.E. خضر فرہادوف نے تقریب کی نظامت کی۔ پی آئی اے ہر پیر کو اسلام آباد سے باکو کے لیے پرواز کرتی ہے۔

سعودی عرب نے عازمین حج کیلئے منظورہ شدہ کورونا ویکسین لازمی قرار دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہر عمر کے عازمین حج کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ترجمان مذہبی امور کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی منظور شدہ کورونا ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ منع ہو گا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق تمام عازمین حج روانگی سے قبل سعودی منظور شدہ ویکسین کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔مذہبی امور کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سعودی منظور شدہ ویکسین کا ثبوت نہ ہونے کی صورت میں جہاز سے آف لوڈ کر دیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More